ضلع کرم میں محرم الحرام کے پُرامن انعقاد کے لیے سیکیورٹی انتظامات کر لئے گئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
ڈی پی او کرم نے واضح کیا ہے کہ محرم کے دوران امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا قانون شکنی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی عوام سے اپیل ہے کہ کسی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی تھانے یا پولیس کنٹرول روم کو دیں۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں محرم الحرام کے پُرامن انعقاد کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کر لئے گئے ہیں، داخلی و خارجی راستوں پر جنرل ناکہ بندیاں قائم کردی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور کسی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹنے کے لیے ضلع بھر میں سیکیورٹی کے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں ان اقدامات کے تحت تمام داخلی و خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندیاں قائم کی گئی ہیں۔ آنے جانے والی تمام گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جا رہی ہے جبکہ گاڑیوں کے کالے شیشے صاف کیے جا رہے ہیں اور موٹر سائیکل سواروں کے شناختی دستاویزات اور کاغذات کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔
ان اقدامات کا مقصد مجالس اور جلوسوں کو محفوظ بنانا اور ضلع میں پائیدار امن یقینی بنانا ہے تاکہ محرم الحرام کے ایام عقیدت و احترام سے گزار جا سکیں، ڈی پی او کرم نے واضح کیا ہے کہ محرم کے دوران امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا قانون شکنی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی عوام سے اپیل ہے کہ کسی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی تھانے یا پولیس کنٹرول روم کو دیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محرم الحرام کے
پڑھیں:
پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
توجہ دلاؤ نوٹس میں جے یو آئی کے سینیٹر نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات، اس کے نفاذ کے طریقہ کار اور صارفین کو قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے 15 روزہ نظام کے بجائے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت سے مجوزہ پالیسی پر وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ روزانہ قیمتوں کے تعین سے مہنگائی، ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ نوٹس کے متن کے مطابق مجوزہ نظام کے کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات، اس کے نفاذ کے طریقہ کار اور صارفین کو قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے اختیار کیے جانے والے حفاظتی اقدامات سے بھی سینیٹ کو آگاہ کیا جائے۔