ریاض: مجلس پاکستان کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جدہ(رپورٹ: سید مسرت خلیل) ریاض مجلس پاکستان کے زیر اہتمام سعودی دارالحکومت میں ایک پروقار عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے بھر پور شرکت کی ۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف تھے، جبکہ مجلس پاکستان یوتھ فورم کے سرپرست سید ثاقب زبیر ، صدر رانا عبدالروف، جنرل سیکرٹری رانا عمر فاروق ،سفارت خانہ پاکستان کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی نجم ثاقب ، صدر یوتھ فورم محمد ابراہیم جٹ ، جنرل سیکرٹری توصیف احمد اور نائب صدر محمد ریاض شاکر نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی سردار محمد یوسف نے حجاج کرام کو بہترین سہولیات اور مثالی انتظامات پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کیا ۔ تقریب کے اختتام پر اعلیٰ کارکردگی کے حامل افراد کو اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا ۔
.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیراعظم سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد ریاض سے لندن روانہ
ریاض(نیوز ڈیسک)وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد ریاض سے لندن روانہ ہو گئے۔ ایئرپورٹ پر ریاض کے نائب گورنر عزت مآب محمد بن عبد الرحمن بن عبد العزیز نے وزیراعظم کو پرتپاک الوداع کہا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر یہ دورہ کیا۔ سرکاری سطح پر اس دورے کو پاک سعودی تعلقات میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔