اسرائیل عالمی امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے: حافظ محمد طاہر محمود اشرفی
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اسرائیل عالمی امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کے اجلاس سے اُمت کو بہت اُمیدیں ہیں۔ ایران، فلسطین، لبنان، شام، یمن سب اسرائیلی دہشت گردی کا شکار ہیں۔
طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ اُمت مسلمہ کی نگاہیں سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کی طرف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین اور ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف واضح اقدامات کی ضرورت ہے، فلسطین کے مسئلہ کا حل صرف اور صرف آزاد و خود مختار ریاست ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان کے علماء و عوام مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی حکومت و عوام کے شانہ بشانہ ہیں، مولانا امین انصاری
اپنے خطاب میں رہنما متحدہ علماء محاذ نے کہا کہ اسرائیل ایران پر شیعہ سنی سمجھ کر نہیں بلکہ مسلمان سمجھ کر حملہ کررہا ہے جس طرح غزہ، فلسطین، لبنان میں حماس اور حزب اللہ کو بلاامتیاز مسلک صرف مسلمان سمجھ کر اپنی خونی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ و دفاع افواج پاکستان فورم کے بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری نے پاک سول سولجر علماء مشائخ سندھ کے زیر اہتمام جامع مسجد طلحہ النور سوسائٹی میں یکجہتی فلسطین و کشمیر و دفاع افواج و پاکستان سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملہ عالم اسلام پر حملہ ہے، برادر اسلامی ملک ایران پر اسرائیلی وحشیانہ جارحیت ایران کی آزادی و خود مختاری پر حملہ اور بین الاقوامی قوانین، انسانیت و عقل و شرع کے منافی اور ناقابل معافی سنگین جرم عظیم ہے، پاکستان کی حکومت، علماء و عوام مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی حکومت و عوام کے شانہ بشانہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایران کو فلسطین کی حمایت کی سزا دے رہا ہے، اسرائیل ایران پر شیعہ سنی سمجھ کر نہیں بلکہ مسلمان سمجھ کر حملہ کررہا ہے جس طرح غزہ، فلسطین، لبنان میں حماس اور حزب اللہ کو بلاامتیاز مسلک صرف مسلمان سمجھ کر اپنی خونی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا، اسلام ملک کے دشمن اور استعمار کے ایجنٹ اس قیامت خیز صورتحال میں بھی ایران پر اسرائیلی حملے کو شیعہ سنی تناظر میں دیکھ رہے ہیں اور فرقہ واریت کی آگ بھڑکا رہے ہیں، اس وقت اسرائیل امریکہ بھارت و استعماری قوتوں کے خلاف وحدت امت اور بیداری کی اشد ضرورت ہے۔