پنجاب حکومت نے زرعی آمدن پر ٹیکس میں اضافہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250622-08-1
لاہور(آن لائن)نئے مالی سال میں زرعی آمدن پر ٹیکس کا ہدف ساڑھے 10 ارب روپے مقرر کیا گیا جو گزشتہ سال سے 200 فیصد زیادہ ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق پنجاب میں تجارتی بنیادوں پر چلنے والے کمرشل فارمز پر کارپوریٹ ٹیکس کے اصول لاگو ہوں گے جس کے تحت زیادہ آمدن والے افراد پر سپر ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔دستاویزات کے مطابق ریٹرن فائل نہ کرنے، ٹیکس بروقت ادا نہ کرنے پر جرمانے اور ڈیفالٹ سرچارج میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جب کہ یہ اقدام زرعی آمدنی ٹیکس (ترمیمی) ایکٹ 2024 کے تحت اٹھایا گیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
صوفی بزرگ شاہ عبد الطیف بھٹائی کا عرس، 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان
سٹی 42 : سندھ حکومت نے صوفی بزرگ حضرت شاہ عبد الطیف بھٹائی کے عرس پر صوبے بھر میں 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ۔
سیکریٹری کلچر سندھ محمد خان کلور نے اس حوالے سے بتایا کہ 282 واں تین روزہ بھٹائی عرس مبارک ہفتہ سے شروع ہوگا، بھٹائی عرس کی تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں،کافی انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ کے روز شروع ہونےوالے بھٹائی عرس کا افتتاح کرنے کے لیئے وزیر ثقافت نے گورنرسندھ کودعوت دیدی ہے۔
ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
بھٹائی عرس پہ تمام محکمہ پہ ہائی الرٹ ہیں۔ تین روزہ عرس پہ اسلحہ کی نمائش پر ایس کمشنر حیدرآباد نے پابندی عائد کردی ہے۔
سندھ حکومت نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔