پی ٹی آئی نے فیلڈ مارشل کی ملاقات پر سوال نہیں اٹھائے، رو¿ف حسن
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) رہنما پی ٹی آئی رو¿ف حسن نے کہا کہ جیل مینوئل کے مطابق بانی سے ملاقات نہیں کرائی جارہی۔رہنما پی ٹی آئی رو¿ف حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود بانی سے ملاقات کیوں نہیں کرائی جاتی، بانی کے وکلا کو بھی ملاقات نہ ہونے سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔رو¿ف حسن نے کہا کہ بانی کی ہدایت کے مطابق
ہی پارٹی آگے بڑھتی ہے، بجٹ کے حوالے سے بانی کی ہدایات بہت ضروری ہیں، وفاقی حکومت آج ملاقات کرا دے تو خیبرپختونخوا میں بھی بجٹ پاس ہو جائےگا۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک انصاف نے فیلڈ مارشل کی ملاقات سے متعلق کوئی سوال نہیں اٹھائے، جو بھی قدم ملک اور قوم کے مفاد میں ہوگا ساتھ دیں گے، فیلڈ مارشل کی ملاقات کے مثبت نتائج نکلتے ہیں تو ہم سپورٹ کریں گے۔رو¿ف حسن کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے باتیں ہو رہی ہیں، ایران، اسرائیل کشیدگی کی وجہ سے تحریک مو¿خر کی گئی ہے، اگرخطے میں مزید یہی صورتحال رہی توتحریک کو مزید موخر کرسکتے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
27ویں ترمیم میں کسی غلط شق کی حمایت نہیں کی جائے گی، پی پی رہنما ناصر حسین شاہ
روہڑی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے رہنما اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم میں کسی غلط شق کی حمایت نہیں کی جائے گی۔روہڑی میں میڈیا سے گفتگو میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ 27ویں ترمیم میں ملک اور صوبے کے خلاف کوئی بھی بات قابل قبول نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں ہوگا، ترمیم میں کسی قسم کی کوئی غلط شق کی حمایت نہیں کی جائے گی۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے مسائل انتشار کی سیاست کی وجہ سے ہیں، پی ٹی آئی پُر امن جماعت بنے تو مسائل حل ہوسکتے ہیں، سہیل آفریدی کا فرض ہے، وہ اپنے صوبے کے عوام کو محفوظ بنائیں۔
ترمیم کا مقصد فیلڈ مارشل کے عہدے کو تحفظ دینا اور فیصلہ سازی میں ان کا کردار بڑھانا ہے، محسن بیگ
مزید :