اسحاق ڈار کی قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سے ملاقات، تجارت بڑھانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزراء خارجہ نے ملاقات میں پاکستان اور قازقستان کے مضبوط تعلقات کا اعادہ کیا، تجارت، سرمایہ کاری اور رابطوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی۔ اسحاق ڈار نے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل کی سائیڈ لائنز پر قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قازقستان کے مضبوط تعلقات کا اعادہ کیا، تجارت، سرمایہ کاری اور رابطوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اکتوبر 2025ء میں پاکستان کے آئندہ اعلیٰ سطح کے دورے کا خیرمقدم کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قازقستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
پڑھیں:
پاکستان اور ایران کا زرعی تعاون کوفروغ دینے پراتفاق
پاکستان اور ایران نے موجودہ زرعی تعاون میں اضافے اور زرعی تعاون سے متعلق مشترکہ کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے وزیر تجارت جام کمال خان کی تہران میں ایران کے وزیر زراعت غلام رضا نوری GHEZELJEH سے ملاقات کے دوران ہوا۔ملاقات میں بتایا گیا کہ ایرانی وزارت زراعت آئندہ دو ہفتوں کے دوران پاکستان میں اپنا اعلیٰ سطح کاایک وفد بھیجے گی تاکہ پاکستان سے ایران کیلئے مکئی کے برآمدی انتظامات کو حتمی شکل دی جاسکے۔
اشتہار