پاکستان ہر مشکل گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ کھڑا ہے: بیرسٹر علی ظفر
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
پی ٹی آئی سینیٹر بیرسٹر علی ظفر—فائل فوٹو
پی ٹی آئی سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پاکستان ہر مشکل گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ کھڑا ہے۔
بیرسٹر علی ظفر کی قیادت میں وفد ایرانی سفارت خانے پہنچا جہاں انکی ایرانی سفیر سے ملاقات ہوئی۔
ایرانی سفیر سے ملاقات میں دو طرفہ سیاسی امور پر مشاورت ہوئی، سینیٹ کے اپوزیشن وفد میں بیرسٹر علی ظفر، علامہ ناصر عباس، عون عباس بپی، فوزیہ ارشد اور سیف اللّٰہ نیازی شامل تھے۔
ملاقات میں وزیراعظم نے ایران کے خلاف حالیہ اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔
اس موقع پر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہمارا وفد پاکستان کی جانب سے ایران کے لیے اظہارِ یکجہتی کا پیغام لایا ہے۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پاکستان ہر مشکل گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایرانی سفیر کو بانی پی ٹی آئی کی جانب سے یکجہتی کا پیغام بھی پہنچایا۔
ملاقات کے حوالے سے سینیٹر علامہ ناصر عباس نے کہا کہ ایرانی سفیر نے موجودہ کشیدہ صورتحال پر بریف کیا۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے بتایا ہے کہ ایرانی سفیر نے جنگ کے حالات اور ایران کے ردعمل سے آگاہ کیا۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے مزید کہا کہ اسرائیلی ظلم اور بربریت کے خلاف پوری امت مسلمہ یکجا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بیرسٹر علی ظفر ایرانی سفیر
پڑھیں:
اداکارہ درفشاں سلیم نے بلال عباس سے نکاح کی خبروں پر پہلی بار لب کشائی کردی
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست 2025ء ) اداکارہ درفشاں سلیم نے ساتھی اداکار بلال عباس کے ساتھ تعلقات اور نکاح سے متعلق افواہوں پر پہلی بار لب کشائی کر دی۔ درفشاں سلیم کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ آپ کو اپنے ساتھی فنکار کے ساتھ آسودہ ہونا ضروری ہے، بالخصوص جب آپ رومانوی ڈرامہ کر رہے ہوں تو یہ ضروری ہے کہ آپ دونوں ایک ساتھ اچھا محسوس کریں۔ ادارکارہ نے کہا اس سے یہ ہوتا ہے کہ اسکرین پر آپ کی کیمسٹری دکھائی دیتی ہے، میرا اور بلال عباس کا تعلق ایسا ہی تھا جس کی وجہ سے ہماری آن اسکرین جوڑی پہلے دن سے لوگوں کو پسند آئی۔ میزبان نے سوال پوچھا کہ لوگوں کو آپ دونوں کی جوڑی اتنی پسند آئی کہ انہوں نے تقریباً آپ دونوں کی شادی کروا دی تھی، اس پر آپ کا ردعمل کیا تھا؟ اس پر در فشاں نے کہا کہ میں نے ایسی افواہوں کو نظر انداز کرکے اپنے ردعمل کا اظہار کیا کیونکہ یہ صرف افواہیں ہی تھیں جب کہ شادی بیاہ یہ بہت ہی نجی معاملات ہیں لیکن یہ بھی لوگ تصاویر شیئر کرکے اس وقت بتاتے ہیں جب ایسا کچھ ہوتا ہے، کوئی کیوں اسے لمبے عرصے تک خفیہ رکھے گا؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے والد نے سکھایا ہے کہ ہمیشہ اپنی نجی زندگی کے معاملات نجی ہی رکھو تو میں اسی پر عمل کرتی ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں کچھ بھی خفیہ رکھتی ہوں۔(جاری ہے)
درفشاں نے کہا کہ خفیہ اور نجی چیزوں میں فرق ہوتا ہے، اور میں یہی فرق سمجھ کر اپنی زندگی کے معاملات سنبھالتی ہوں۔ جس شعبے سے میرا تعلق ہے، اُس میں میری ذاتی باتیں میری اپنی ہیں، جب تک میں خود چاہوں کہ وہ نجی رہیں۔