پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ایرانی سفارت خانے جا کر ایرانی قوم سے اظہار یکجہتی کیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دفاع کرنا ایران کا حق ہے، اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں، ایران کا وفد جنیوا گیا ہے، اُمید ہے جلد امن بحال ہوگا۔

 بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم ایران کے شانہ بشانہ ہے، یکجہتی اور آگے بڑھنے کی سوچ ہو تو ملک ترقی کرتے ہیں، یکجہتی کےلیے حکومت کو پہل کرنی چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے یکجہتی کے لیے سنجیدہ کوششیں کی گئیں، بدقسمتی سے حکومت اور ہماری جانب سے کچھ ایسے افراد تھے جو اتفاق رائے نہیں چاہتے تھے، اتفاق رائے ہونا چاہیے تاکہ ہم مل کر آگے بڑھ سکیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر

پڑھیں:

پنجاب حکومت لوگوں کے زرعی قرضے معاف کر دے: بیرسٹر گوہر

تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو

تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت سے اپیل کروں گا کہ لوگوں کے زرعی قرضے معاف کر دیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب سے 42 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، 18 لاکھ ایکڑ پر فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔

پنجاب میں 42 لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہاہےکہ پنجاب میں 42 لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پورے پنجاب میں عوام کو مدد کی ضرورت ہے، یہ وقت سیاست کا نہیں ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا یہ بھی کہنا ہے کہ 1 لاکھ روپے ایکڑ کے حساب سے لوگوں کی مدد کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • ترکیہ: پاکستانی سفارت خانے میں عالمی سیرت کانفرنس کا انعقاد
  • سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مل کر مدد کرنی چاہیے، بیرسٹر گوہر علی خان
  • پنجاب حکومت لوگوں کے زرعی قرضے معاف کر دے: بیرسٹر گوہر
  • پی ٹی آئی رہنماؤں کو کلاؤڈ برسٹ کی طرح سزائیں ہوئیں، بیرسٹر گوہر
  • 12 روزہ جنگ عظیم ایرانی قوم کی طاقت اور یکجہتی کا مظہر تھی، عزیز ناصر زادہ
  • 12 روزہ جنگ عظیم ایرانی قوم کی طاقت اور یکجہتی کا مظہر تھی،
  • بیرسٹر گوہر نے بانی کے سابق پرسنل سیکرٹری کی توشہ خانہ کیس میں گواہی مسترد کر دی  
  • چیف جسٹس کو چاہیے کہ بانی پی ٹی آئی کے خط کی سنوائی کر کے ریلیف دیں، بیرسٹر گوہر
  • پی ٹی آئی رہنماؤں کو کلاؤڈ برسٹ کی طرح سزائیں ہوئیں: بیرسٹر گوہر
  • عدالت کو کہا ہے کہ ہمارے ساتھ ظلم ہوا، انصاف کیا جائے، گوہر خان