وزیراعظم کی حج آپریشن کی تیاری شروع کرنے اور نجی اسکیم ریگیولرائز کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے اگلے سال حج کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں وزارت مذہبی امور کو نجی حج اسکیم ریگیولرائز کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ برس حج کی تیاری کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں وزارت مذہبی امور کو آئندہ برس حج آپریشن کی تیاری ابھی سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ حج پالیسی سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے اور آئندہ برس حاجیوں کی خدمت میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں ہوگی۔
اجلاس کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت مذہبی امور کو نجی حج اسکیم ریگیولرائز کرنے کی بھی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ برس حج کے حوالے سے مدت کا تعین کرکے جلد لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کیا جائے۔
اجلاس میں وفاقی وزرا مصدق ملک، سردار محمد یوسف اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
پرائیویٹ حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی آج سے شروع
ویب ڈیسک :پرائیویٹ حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی آج سے شروع ہوگی، سکیم کے تحت سینتیس ہزارنوسو عازمین درخواستوں جمع کروا سکتے ہیں ۔
وزارت مذہبی امورکا کہنا ہےکہ پرائیویٹ حج آپریٹرزگزشتہ برس کےعازمین کو پہلےموقع دیں گے،گزشتہ سال حج سے محروم رہ جانے والے 22 ہزار 97 عازمین نے رجسٹریشن کروائی۔
پرائیویٹ حج آپریٹرز گزشتہ سال کے عازمین کی رجسٹریشن مکمل ہونے کا بیان حلفی دیں گے۔
گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے شہریوں کو ایکسائز دفاتر کے چکر لگانے سے نجات
وزارت مذہبی امور کےمطابق پرائیویٹ حج آپریٹرزکا کوٹہ 60 ہزارمقررکیا گیا ہے۔ 22 ہزار 97 عازمین گزشتہ برس کے 37 ہزار903 نئے درخواست گزارحج پر جاسکیں گے۔