فیفا پاکستان میں فٹبال کی ترقی کیلئے تعاون پر تیار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کا عندیہ دے دیا۔
گورننگ باڈی کے صدر گیانی انفاٹینو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فٹبال کو ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز، کانگریس اراکین اور پی ایف ایف کی نئی ایگزیکٹو کمیٹی کو ایک ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔
صدر فیفا گیانی انفاٹینو اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نومنتخب صدر سید محسن گیلانی کے درمیان میامی میں جاری فیفا کلب ورلڈ کپ کے موقع پر ایک نہایت اہم اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان میں فٹبال کی موجودہ صورت حال، انتظامی اصلاحات اور مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انفاٹینو نے محسن گیلانی کو حالیہ انتخابات میں کامیابی اور ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل پر مبارکباد پیش کی، انہوں نے پاکستان میں فٹبال گورننس میں ہونے والی مثبت پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال کی بحالی، بہتری اور عالمی سطح پر اسے متحرک کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔
اس موقع پر فیفا صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فٹبال کو ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز، کانگریس اراکین اور پی ایف ایف کی نئی ایگزیکٹو کمیٹی کو ایک ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ فیفا، پاکستان فٹبال کو اس کے اصل مقام تک پہنچانے میں سنجیدہ اور پرعزم ہے، اس موقع پر محسن گیلانی نے فیفا صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔
فیفا صدر نے پاکستان میں کھیلوں کے ماحول کو جاننے، کھلاڑیوں سے ملاقات اور فٹبال انفراسٹرکچر کا جائزہ لینے میں دلچسپی کا اظہار کیا، محسن گیلانی نے ملاقات کے دوران فیفا صدر کو ان کے گرم جوش استقبال اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے پاکستان میں فٹبال ٹیلنٹ کی تلاش، نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت، کوچنگ ڈھانچے کی بہتری، اور انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے حوالے سے اپنا ویڑن پیش کرتے ہوئے بتایا کہ نئی قیادت کے تحت پی ایف ایف ایک مربوط روڈ میپ پر عمل پیرا ہے، جس میں مقامی لیگ سسٹم کو مستحکم کرنا، کوچنگ کورسز کا انعقاد، گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ کی نکھار اور بین الاقوامی روابط کو فروغ دینا شامل ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستان میں فٹبال پاکستان فٹبال محسن گیلانی نے پاکستان فٹبال کی انہوں نے فیفا صدر کی نئی
پڑھیں:
چینی کمپنی کو شپ یارڈ کیلئے پورٹ قاسم پر تیار جیٹی دینےکا فیصلہ
کراچی(نیوز ڈیسک) وزارت میری ٹائم افیئرز نے پورٹ قاسم پر عالمی معیار کا شپ یارڈ بنانے کے لیے چینی کمپنی کو پورٹ قا سم پر جیٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرمیری ٹائم افیئرز جنید انور چوہدری نے بتایا کہ چینی کمپنی کوشپ یارڈ کے لیے پورٹ قاسم پر تیار جیٹی دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پورٹ قاسم پر سالانہ 6 جہازبنانےکی گنجائش ہوگی اور پاکستان جہاز بنانے کی ادائیگی روپوں میں کرےگا۔
جنید چوہدری نے مزید کہا کہ دوسری شپ یارڈ بنانے کےلیے بھی جگہ کا تعین کیا جارہا ہے۔