جہاد کا اعلان صرف ریاست کرسکتی ہے، کسی فرد یا گروہ کو اختیار حاصل نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کراچی میں مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں سے خصوصی ملاقات کے دوران تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاد کا اعلان صرف ریاست کرسکتی ہے، کسی فرد یا گروہ کو اختیار حاصل نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا والہانہ خیرمقدم کیا اور اُن سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والے برابر کے شہری ہیں، اور اُنہیں آئینی طور پر مکمل حقوق حاصل ہیں، کیونکہ قومی اتحاد برابری اور ہم آہنگی سے ہی قائم رہتا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی کر رہا ہے، پاک فوج جدید جنگی حکمت عملی کے ساتھ دشمن کو جواب دے رہی ہے، نسلی یا لسانی نفرت جہالت ہے، تمام پاکستانی برابر ہیں، متحد رہیں گے تو کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔
انہوں نے کہا کہ جہاد کا اعلان صرف ریاست کر سکتی ہے، کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار حاصل نہیں ہے۔
مختلف مذاہب اور سماجی طبقات کے نمائندوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ ملاقات کو قابلِ قدر قرار دیا، اُن کا شکریہ ادا کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اس نوعیت کی نشستیں جاری رہنی چاہییں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈی جی آئی ایس پی آر
پڑھیں:
جراثیم سے بھرپور یہ غذا آپ کی عمر میں اضافہ کرسکتی ہے
دہی میں موجود پروبائیوٹکس (مفید جراثیم) ہمارے ہاضمے اور مجموعی صحت پر مثبت اثر ڈال کر ہماری عمر میں اضافہ کرسکتے ہیں۔
آنتوں کی صحت: دہی آنتوں کے مائیکرو بایوم (صحت مند جراثیم) کو متوازن کرتا ہے جس سے نظامِ ہاضمہ بہتر اور مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔
دل کی صحت: ریسرچ سے پتہ چلتا ہے کہ دہی کا باقاعدہ استعمال کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو بہتر کر سکتا ہے، جو دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرتا ہے۔
ذہنی صحت: دہی میں موجود جراثیم ذہنی دباؤ اور ڈپریشن پر بھی مثبت اثر ڈال سکتے ہیں۔
اینٹی ایجنگ اثرات: صحت مند آنتوں کا تعلق سوزش (inflammation) کی کمی اور مدافعتی نظام کی بہتر کارکردگی سے ہے، جو بڑھاپے کے عمل کو سست کر سکتی ہے۔
اگرچہ دہی جادوئی طریقے سے براہِ راست عمر نہیں بڑھاتا لیکن بہتر مدافعت، دل کی صحت اور کم سوزش بالواسطہ طور پر لمبی اور صحت مند زندگی سے جڑی ہوئی ہے۔