ہنسی کا طوفان لیے کامیڈی فلم سوکن سوکنے 2 سینما گھروں کی زینت بن گئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
بین الاقوامی پنجابی فلم سوکن سوکنے 2 پاکستانی سینما گھروں کی زینت بن گئی۔
ڈسٹری بیوشن کلب نے پاکستانی فلم بینوں کو معیاری اور خاندانی تفریح فراہم کرنے کے لیے بین الاقوامی پنجابی فلم سوکن سوکنے 2 کی نمائش کا اہتمام کیا ہے، جو کئی ماہ کے وقفے کے بعد سینماؤں میں پیش کی جانے والی پہلی بین الاقوامی پنجابی فلم ہے۔
سوکن سوکنے 2 مقبول فلم سوکن سوکنے کا سیکوئل ہے، جس میں معروف اداکار ایمی ورک، نمرت کھیرہ اور سرگن مہتا مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہیں، جب کہ دیگر کرداروں میں بھی کئی نامور فنکار شامل ہیں۔
فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو دو بیویوں کے ہوتے ہوئے تیسری شادی کر لیتا ہے، جس کے بعد اس کی زندگی میں آنے والے دلچسپ اور مزاح سے بھرپور واقعات، سوکنوں کے درمیان چپقلش اور گھریلو تنازعات فلم کی خاص بات ہیں۔
ڈسٹری بیوشن کلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ عابد رشید نے کہا کہ عیدالاضحی کے بعد پاکستانی سینما گھروں میں نئی فلموں کی اشد ضرورت محسوس کی جا رہی تھی۔ ’سوکن سوکنے 2‘ خاص طور پر کامیڈی فلموں کے شائقین کے لیے ایک مکمل تفریحی پیکج ثابت ہوگی، جو پیسہ وصول تجربہ فراہم کرے گی۔
یہ فلم اس وقت ملک بھر کے سینما میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے اور ہر عمر کے ناظرین کو معیاری، خاندانی تفریح فراہم کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: فلم سوکن سوکنے سوکن سوکنے 2
پڑھیں:
افواج پاکستان کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حامی ہے، آئی ایس پی آر
فائل فوٹوافواج پاکستان کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرتی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب بدلنے کی کوششیں بھی بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز کا مقبوضہ کشمیر پر قبضہ بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔
بھارت کے جابرانہ اقدامات، اشتعال انگیز بیانات خطے میں عدم استحکام بڑھا رہے ہیں۔ جنوبی ایشیا میں امن کا قیام جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے بغیر ممکن نہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کشمیریوں کی حق و آزادی کی جائز جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔