اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون 2025ء ) پاکستانی حکام کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی ہے کہ امریکہ کو ایران کے خلاف کسی بھی حملے کیلئے اپنی کسی بھی قسم کی فضائی، زمینی یا بحری حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی، امریکہ کی جانب سے اگر آگے کوئی ایسی مدد مانگی گئی تو بھی صاف انکار کردیا جائے گا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر مختلف فورمز پر اسرائیلی حملوں کی پرزور مذمت کی ہے اور ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے خلاف مکمل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اظہار کیا ہے، پاکستان کا مؤقف دو ٹوک ہے کہ وہ کسی دوسرے ملک کی جنگ، بلاک سیاست یا فوجی تصادم کا حصہ نہیں بنے گا، پاکستان کے اصولی مؤقف کے مطابق ایران کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے اور پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تمام فریقین سے سرگرم رابطے میں ہے تاکہ دشمنیوں کا جلد خاتمہ ہو اور پائیدار، باعزت اور باہمی طور پر قابل قبول شرائط کے ذریعے امن کو موقع دیا جائے، بجائے اس کے کہ حالات کشیدگی کی طرف جائیں اور پورے خطے میں بڑے پیمانے پر عدم استحکام اور خطرات پیدا ہوں، پاکستان نے ہمیشہ تمام متعلقہ فریقین اور سٹیک ہولڈرز کے ساتھ فعال روابط قائم کیے ہیں اور کرتا رہے گا تاکہ جلد از جلد جارحیت کا خاتمہ ممکن ہو اور باہمی بات چیت اور ڈائیلاگ سے امن کو موقع دیا جا سکے۔

اس حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ ایسا امن جو پائیدار، باعزت اور باہمی طور پر قابل قبول شرائط پر مبنی ہو، اس کا مقصد کشیدگی میں اضافے اور اس کے نتیجے میں خطے میں عدم استحکام جیسے سنگین خطرات سے بچنا ہے، پاکستان کا ماننا ہے کہ ہر تنازعہ کا اختتام بالآخر بات چیت اور روابط کے ذریعے ہی ممکن ہوتا ہے اور اس کے لیے یہ تمام فریقین کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ تاخیر کی بجائے بروقت کوئی پُر امن حل تلاش کریں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

کاٹی کی ملیر ندی کے ساتھ 42 کلومیٹر زمین پر شجرکاری کیلئے مفت درخت فراہم کرنے کی پیشکش

کراچی میں کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) نے کورنگی میں ملیر ندی کیساتھ 42 کلومیٹر زمین پر شجرکاری کیلئے مفت درخت فراہم کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت اجازت دے تو جلد کام شروع کردینگے۔

کراچی میں کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے دفتر میں ماحولیاتی مسائل، صنعتی چیلنجز اور مشترکہ حل پر اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے ماحولیات دوست محمد راہموں، سیکریٹری ماحولیات زبیر احمد چنہ، ڈی جی سیپا وقار پھلپوٹو اور ماہرین ماحولیات نے شرکت کی۔

اجلاس کے آغاز میں کاٹی وفد نے کورنگی میں ملیر ندی کیساتھ 42 کلومیٹر زمین پر شجرکاری کیلئے مفت درخت فراہم کرنے کی پیشکش کی اور کہا اگر حکومت اجازت دے تو جلد کام شروع کردینگے۔

ماحولیاتی آلودگی خصوصاً پلاسٹک ویسٹ کی تباہ کاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کاٹی کے صدر جنید نقی اور زاہد سعید نے کہا کہ پلاسٹک بیگز سیوریج سسٹم کو تباہ کر رہے ہیں اور سالڈ ویسٹ کا نظام نالوں میں کچرا پھینک کر مکمل ناکام ہو چکا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ سیپا رہنمائی کرے لیکن افسوس کہ سیپا وقت سے پہلے ہی ڈنڈا چلا دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر صنعتیں ماحولیاتی اصولوں پر پورا اتر رہی ہیں۔اگر صنعتیں 50 فیصد سے زائد کمپلائنٹ ہیں تو ان پر کارروائی نہ کی جائے بلکہ جوعمل درآمد نہیں کرتے انکے خلاف کاروائی ہونی چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ صنعتیں ٹیکس بھی دیتی ہیں، روزگار بھی فراہم کرتی ہیں، ہمیں دبایا نہیں بلکہ سہولت دی جائے، اگر واقعی پلاسٹک بیگز پر پابندی لگانی ہے تو ان کے خام مال کی درآمد بند کی جائے، کاٹی نے مطالبہ کیا کہ قانون سازی میں صنعتوں کو شریک کیا جائے کیونکہ ماحولیاتی بہتری مشترکہ ہدف ہے۔

کاٹی وفد نے مطالبہ کیا کہ چور پولیس کا کھیل بند ہونا چاہئے اور سیپا کو ہراساں کرنے کے بجائے صنعتوں کو تربیت دینی چاہیے۔

سیکریٹری ماحولیات زبیر چنہ نے جواب میں کہا کہ سیپا کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا عمل جاری ہے۔ جلد کراچی سے آغاز ہوگا اور ہر صنعت کو کوڈ جاری کریں گے، شفافیت کیلئے نمونہ جات کی ٹرپل ٹیسٹنگ ہوگی۔ ایک لیب سیپا کی، ایک صنعت کی اور ایک مشترکہ! سیپا کا مقصد کارروائی نہیں بلکہ قانون پر عمل درآمد ہے۔ کارخانے سیوریج میں رنگین پانی چھوڑ رہے ہیں یہ سب دیکھنے والی آنکھوں کیلئے کافی ہے۔ ماحول کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

ڈی جی سیپا وقار پھلپوٹو نے کہا کہ اگر کسی کی ذاتی سماعت ہوتی ہے تو یہ ہراسانی نہیں بلکہ وضاحت کا موقع ہے۔ شکایات کریں کارروائی ضرور ہوگی۔ ایئر پلوشن، ویسٹ واٹر اور سالڈ ویسٹ — تینوں شعبوں پر کام جاری ہے اور جدید مانیٹرنگ سسٹمز لگائے جا رہے ہیں۔

مشیر وزیر اعلیٰ دوست محمد راہموں نے اجلاس کے اختتام پر کہا کہ الزام تراشی کا وقت گزر چکا اب مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔ سندھ حکومت ماحولیات کی بہتری کیلئے پرعزم ہے۔ ہم صنعتوں کے دشمن نہیں، لیکن جو صنعت قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرے گی اس کے خلاف ضرور کارروائی ہوگی۔ مل کر آگے بڑھیں گے تاکہ ماحول، صنعت اور معیشت تینوں کا تحفظ ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت پر 50 فیصد ٹیرف: پاکستانی ایکسپورٹ مارکیٹ کیلئے فائدہ اُٹھانا فوری طور پر ممکن نہیں، معاشی ماہرین
  • کاٹی کی ملیر ندی کے ساتھ 42 کلومیٹر زمین پر شجرکاری کیلئے مفت درخت فراہم کرنے کی پیشکش
  • ایران؛ اسرائیل کو شہید جوہری سائنسدان کی ’لوکیشن‘ فراہم کرنے والے کو پھانسی دیدی گئی
  • ائیر ایران کی پہلی پرواز کل کوئٹہ پہنچ جائیگی، علی رضا رجائی
  • ملتان، شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام زائرین کے زمینی راستوں کی بندش کے خلاف احتجاج
  • روس جنگ میں پاکستانیوں کی شرکت کا الزام مسترد، یوکرائن سے وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ
  • یوکرین تنازع میں پاکستانی شہریوں کے ملوث ہونے کا یوکرینی صدر کا دعویٰ مسترد
  • سیاحت‘ تجارت کا فروغ‘ ایران ‘ خلیجی ممالک کیلئے فیری سروس لائسنس کی منظوری
  • ایرانی صدر کا دورہ، 13 معاہدے، کتنی کامیابی ملی؟
  • پاکستان سے ایران اور خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس کے آغاز کی راہ ہموار، لائسنس کی منظوری دیدی گئی