پاکستان کی ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
پاکستان نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی حملے اسرائیلی حملوں کے سلسلے کا تسلسل ہیں، یہ حملے بین الاقوامی قانون کی تمام اقدار کی خلاف ورزی ہیں، ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جارحیت سے کشیدگی اور تشدد میں بے مثال اضافہ ہوا ہے، مزید کشیدگی پورے خطے اور دنیا پر سنگین اثرات ڈالے گی، خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے پر گہری تشویش ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ تنازع کو فوری ختم کیا جانا ضروری ہے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ناگزیر ہے، تمام فریقین بین الاقوامی قانون اور انسانی ہمدردی کے قوانین کی پاسداری کریں۔
ترجمان نے کہا ہے کہ مذاکرات اور سفارتکاری ہی خطے کے مسائل کا واحد حل ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق بحران کا پرامن حل ضروری ہے۔
Post Views: 7.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیر اعظم کی چمن میں پاک افغان بارڈر کے قریب بم دھماکے کی شدید مذمت
سٹی 42: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے چمن میں پاک-افغان سرحد کے پاس کار پارکنگ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مزمت کی ۔
وزیرِ اعظم نے دھماکے میں چھ قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اورجاں بحق افراد کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی .
وزیرِ اعظم نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ، وزیرِ اعظم نے واقعے کے ذمہ داران کا تعین کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کردی .
شئیرز کی قیمتوں کو پر لگ گئے
وزیرِ اعظم نے کہا کہ بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے عناصر بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں. شرپسندوں کے مزموم مقاصد کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔