جامع نجف سکردو میں موجودہ حالات کے تناظر میں علمی و فکری نشست
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
شیخ سجاد حسین مفتی نے کہا کہ کل کفر پہلی مرتبہ جنگ احزاب میں حضرت علی علیہ السلام سے، دوسری مرتبہ کربلا میں حضرت امام حسین علیہ السلام سے اور آج آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے مدمقابل ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
جامعہ نجف سکردو میں علمی و فکری نشست
جامعہ نجف سکردو میں علمی و فکری نشست
جامعہ نجف سکردو میں علمی و فکری نشست
جامعہ نجف سکردو میں علمی و فکری نشست
جامعہ نجف سکردو میں علمی و فکری نشست
جامعہ نجف سکردو میں علمی و فکری نشست
جامعہ نجف سکردو میں علمی و فکری نشست
جامعہ نجف سکردو میں علمی و فکری نشست
جامعہ نجف سکردو میں علمی و فکری نشست
جامعہ نجف سکردو میں علمی و فکری نشست
جامعہ نجف سکردو میں علمی و فکری نشست
جامعہ نجف سکردو میں علمی و فکری نشست
اسلام ٹائمز۔ استقبال محرم الحرام، ایران پر اسرائیلی و امریکی جارحیت، اسلامی جمہوریہ ایران، رہبرِمسلمین جہان کی حمایت، جی بی بالخصوص بلتستان پر ریاستی و استعماری سازشوں اور عالمی بدلتی صورت حال پر گفت وشنید کے لیے علماء، زعماء اور دانشوروں کی حوزہ علمیہ جامعۃ النجف سکردو میں ایک علمی و فکری نشست کا انعقاد ہوا، اس محفل کے صدر محفل ملک کے معروف عالم دین شیخ محمد حسن صلاح الدین تھے جبکہ صدر انجمن امامیہ بلتستان حجۃ الاسلام سید محمد باقر الحسینی مہمان خصوصی تھے۔ دیگر مقررین میں مولانا مرزا یوسف حسین، شیخ محمد علی توحیدی، شیخ سجاد حسین مفتی، شیخ احمد علی نوری اور محمد علی عزیزی شامل تھے۔ نشست سے خطاب کرتے ہوئے شیخ محمد حسن صلاح الدین نے کہا حق و باطل کی جنگ ایک تسلسل کا نام ہے۔ باطل کے خلاف اپنی توانائیوں کو جمع کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔سید باقر الحسینی نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ عالم اسلام متحد ہو کر دشمن کے مقابلے میں علم اسلام بلند کریں۔ علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا کہ ایرانیوں کی ایمانی طاقت اور جدید ٹیکنالوجی نے امریکہ، اسرائیل اور دیگر استعماری طاقتوں کے گھمنڈ کو خاک میں ملا دیا۔ شیخ محمد علی توحیدی نے کہا موجودہ حالات میں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ایران کے حق میں، امریکہ اور اسرائیل کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔ شیخ سجاد حسین مفتی نے کہا کہ کل کفر پہلی مرتبہ جنگ احزاب میں حضرت علی علیہ السلام سے، دوسری مرتبہ کربلا میں حضرت امام حسین علیہ السلام سے اور آج آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے مدمقابل ہے۔ شیخ احمد علی نوری نے کہا اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت نے امریکی و اسرائیلی پروکسیز کو شکست دیکر خود امریکہ و اسرائیل کو بلوں سے نکل کر منظر عام پر آنے پر مجبور کر دیا۔ محمد علی عزیزی نے اس موقع پر کہا کہ آج بنیادی نقطہ مقاومت ہے۔ اس سلسلے کی کڑی حضرت آدم علیہ السلام اور شیطان کے واقعے سے جا ملتی ہے۔.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جامعہ نجف سکردو میں علمی و فکری نشست علیہ السلام سے نے کہا کہ محمد علی
پڑھیں:
ضمنی انتخابات؛ پی ٹی آئی کی اپنے رہنماؤں کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت
لاہور:
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 9 مئی مقدمات میں سزا کے بعدخالی نشستوں پرضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے اپنےرہنماؤں کوکاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کردی ہے۔ اس حوالے سے مزید وضاحت کی گئی ہے کہ کسی بھی ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میاں اظہرکےانتقال سےخالی نشست این اے129میں انتخاب لڑےگی۔ اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی87پر رہنماؤں نے کاغذات جمع کروائے تھے۔ اسی طرح این اے 66 کی خالی نشست پر بھی پی ٹی آئی رہنماؤں نے کاغذات جمع کروائے تھے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے این اے 129 لاہور میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری کردی ہے، جس کے مطابق کل 27 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
عبوری فہرست کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر، اویس انجم، میاں جمیل نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ اسی طرح مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود، حافظ میاں محمد نعمان نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جب کہ پیپلز پارٹی سے حبیب جالب کی بیٹی طاہرہ جالب، آصف ناگرہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
ریٹرننگ آفیسر کے مطابق کل 8 اگست سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کیا جائے گا۔ این اے 129 لاہور میں ضمنی الیکشن 18 ستمبر کو ہوگا۔ یہ نشست میاں اظہر کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔
Tagsپاکستان