اسلام آباد:صدر آصف علی زرداری نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین کو سفارت کاری اپنانے کا مشورہ دیا ۔
صدر مملکت نے ایران پر امریکی حملے کے تناظر میں اپنا بیان جاری کیا اور صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال بے قابو ہو سکتی ہے، جس سے لاکھوں معصوم جانوں کو خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام فریقین زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں، پرامن راستہ، مکالمہ اور سفارت کاری سے مسئلے کو حل کریں۔
صدر مملکت نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے مکالمہ ضروری ہے، عالمی برادری بحران کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ خطے کے استحکام اور عوام کی بھلائی کے لیے عالمی کوششیں ناگزیر ہیں۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

    اوآئی سی  سیکرٹریٹ کاامریکہ کے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں پر تشویش کا اظہار

اسلامی تعاون تنظیم(اوآئی سی) کے جنرل سیکرٹریٹ نے امریکہ کے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کو دنیا کے استحکام کیلیے خطرہ قرار دے دیا۔
او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ نے اپنے بیان میں ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی طرف سے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا  کہ امریکی حملوں کے بعد خطرناک اضافہ ہوگیا ہے، جس سے کشیدگی میں اضافہ، علاقائی سلامتی، امن اور استحکام مزید خطرہ بن جائے گا۔
او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ نے کہا کہ ہم 13 جون کے بیان کے تناظر میں، ایران کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین اور کنونشنوں کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ او آئی سی کشیدگی میں کمی، تحمل اور مذاکرات کا سہارا لینے اور فریقین سے پرامن طریقے اختیار کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کیلئے مکالمہ ضروری ہے: صدر آصف زرداری
  • طالبان حکومت کی ایران پر امریکی حملے کی مذمت، خطے میں بڑھتے عدم استحکام پر تشویش
  •     اوآئی سی  سیکرٹریٹ کاامریکہ کے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں پر تشویش کا اظہار
  • مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش، ایران کو دفاع کا حق حاصل ہے، اسحاق ڈار
  • جارحیت روک دی جائے تو ایران سفارت کاری کو موقع دینے کے لیے تیار ہے: عباس عراقچی
  • ایرانی سفارت خانے جا کر ایرانی قوم سے اظہار یکجہتی کیا: بیرسٹر گوہر
  • مسلم ممالک ایران کی ماضی کی غلطیاں بھلا کر بھرپور ساتھ دیں،تنظیم اسلامی حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں
  • میدان جنگ سے سفارت کاری تک، پاکستان کی فتح
  • عالمی تنازعات کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے روکنا اور حل کرنا چاہیے، وزیراعظم