دشمن ایران کی حقیقی عسکری، سائنسی اور تزویراتی صلاحیتوں سے ناآشنا ہے، ناصر شیرازی کا خصوصی انٹرویو
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
اسلام ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما سید ناصر عباس شیرازی کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران پر حملہ کرکے ثابت کر دیا کہ وہ عالمی دہشت گرد ہے، ان کا کہنا تھا کہ دشمن ایران کی حقیقی عسکری، سائنسی اور تزویراتی صلاحیتوں سے ناآشنا ہے، ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ متعلقہ فائیلیںمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء سید ناصر عباس شیرازی پیشہ کے اعتبار سے قانون دان اور لاہور ہائیکورٹ میں پریکٹس کرتے ہیں۔ قبل ازیں وہ ایم ڈبلیو ایم میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات کے عہدے پر بھی کام کرچکے ہیں، آجکل ایک تھنک ٹینک چلا رہے ہیں اور اس میں بطور صدر کام کر رہے ہیں۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر بھی رہ چکے ہیں، جبکہ ان کا بنیادی تعلق پنجاب کے معروف ضلع سرگودھا سے ہے۔ انہوں نے تاریخ، بین الاقوامی تعلقات اور قانون میں ایم فل کیا ہے۔ آئی ایس او پاکستان کی مرکزی صدارت کے دوران متحدہ طلبہ محاذ کی قیادت بھی کرتے رہے ہیں۔ سید ناصر شیرازی ملکی اور عالمی حالات پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ کار ہیں، وہ اپنی تحریر و تقریر میں حقائق کی بنیاد پر حالات کا نہایت درست اور عمیق تجزیہ پیش کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انٹرنیشنل ریلیشنز اور کرنٹ افیئرز سے دلچسپی رکھنے والے حلقوں میں انہیں بڑی پذیرائی حاصل ہے۔ اسلام ٹائمز نے ایران پر اسرائیل اور امریکا کی جارحیت اور ایران کے اسرائیل پر جوابی حملوں کے بعد کی صورتحال پر ان کا ایک اہم انٹرویو کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر بننے کی افواہیں بے بنیاد ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا دی اکانومسٹ کو انٹرویو
پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے معروف برطانوی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے پاکستان کا آئندہ صدر بننے کی افواہوں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں‘۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ معرکہ حق کے بعد جو سیاسی تجزیے اور قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، وہ محض افسانہ ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کے بقول، اس قسم کی گفتگو غیر ذمہ دارانہ ہے اور ادارے کو غیر ضروری سیاسی بحث میں گھسیٹنے کی کوشش ہے۔
مزید پڑھیں: دی اکانومسٹ میں چھپنے والا کالم میری زبانی ہدایات پر لکھا گیا، عمران خان
انٹرویو کے دوران جب ’دی اکانومسٹ‘ نے بھارت کے ممکنہ فوجی حملے اور وزیر اعظم نریندر مودی کے سخت بیانات کا حوالہ دیا، تو ترجمان پاک فوج نے بھرپور انداز میں جواب دیتے ہوئے خبردار کیا کہ ہم اس بار ہندوستان کے مشرق سے آغاز کریں گے۔ اگر بھارت نے پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی تو اس کا جواب نہ صرف بھرپور ہوگا بلکہ غیر روایتی بھی ہوسکتا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ اس کی شروعات بھارت کے اندر گہرائی سے حملہ کرنے سے ہوگی۔ بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ بھی ہر جگہ مارے جا سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک فوج کے ترجمان دی اکانومسٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری