ٹرمپ کا ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگرچہ ’رجیم چینج‘ کی اصطلاح سیاسی لحاظ سے عام طور پر مناسب نہیں سمجھی جاتی، لیکن اگر موجودہ ایرانی حکومت ملک کو عظمت کی راہ پر نہیں لے جا سکتی تو پھر حکومت کی تبدیلی کیوں نہ کی جائے؟
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے ایک شاندار فوجی کامیابی حاصل کی ہے، جس کے دوران “بم” کو ایران کے کنٹرول سے نکال لیا گیا، کیونکہ اگر ایران کو موقع ملتا تو وہ ضرور اس ہتھیار کا استعمال کرتا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :