بجٹ بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں، ملاقات نہیں کرائی جا رہی،گنڈاپورکاشکوہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بجٹ کو بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں، ان سے ہماری ملاقات نہیں کروائی جا رہی۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بجٹ کو بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں، ان سے ہماری ملاقات نہیں کروائی جا رہی، یہ چاہتے ہیں کہ بجٹ پاس نہ ہو، اور فنانشل ایمرجنسی لگا کر حکومت کو ختم کیا جائے۔انہوں نے کہاکہاللہ کی طرف سے عہدے اور اختیار دیا جاتا ہے اور جو لوگ اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہیں ان کی پکڑ ضرورہوتی ہے۔
ان کاکہناہے کہ مشکلات کے باوجود لوگوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ووٹ دیا لیکن بدقسمتی سے 90 دن میں انتخابات نہیں کرائے گئے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آئین توڑنے والوں کی بھول ہے کہ ان کا احتساب نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے فیصلوں کا اختیار بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے اور کوئی چاہتا ہے کہ ہم ایسے ہی کسی کو یہ سب کچھ دے دیں تو ایسا نہیں ہو گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی کے خیبر پختونخوا چاہتے ہیں نے کہا
پڑھیں:
آڈیو لیک کیس،علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ،گرفتاری کا حکم
اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے آڈیو لیک کیس میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کیس کی سماعت کی، تاہم علی امین گنڈاپور یا ان کا کوئی نمائندہ عدالت میں پیش نہ ہوا۔ ان کی عدم دستیابی کے باعث عدالت نے فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر کرتے ہوئے سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ 2022 میں پاکستان تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ کے دوران علی امین گنڈاپور کی ایک مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی تھی جس میں وہ ایک شخص سے پوچھتے سنے گئے تھے: “بندوقیں کتنی ہیں؟” جس پر دوسرا شخص جواب دیتا ہے: بہت ہیں۔” اس واقعے کے بعد ان کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔