اسرائیل چند دنوں میں ایران کیخلاف جنگ ختم کرنے پر غور کر رہا ہے، اسرائیلی میڈیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل آئندہ چند دنوں میں ایران کے خلاف جاری جنگ کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ کے حوالے سے چند اہم حقائق
اسرائیلی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل ایران میں حکومت کا تختہ الٹنے میں ناکام رہا، تاہم ایران کے جوہری پروگرام پر حملے کو ایک بڑی تزویراتی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
اسرائیلی حکام ایرانی اپوزیشن کی حمایت جاری رکھنے اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو اقتدار سے ہٹانے کے ارادے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل تنازع: پاکستان، چین اور روس کی سلامتی کونسل میں مشترکہ قرارداد، فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ
اسرائیلی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی ترجمان نےایران جنگ ختم کرنےپرنہ ہاں کی اور نہ انکار کیا۔
دوسری جانب اسرائیلی دفاعی حکام کے مطابق اسرائیل جلد ایران پر حملے بند کردے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسرائیل آیت اللہ خامنہ ای ایران جنگ جنگ بندی سپریم لیڈر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل ا یت اللہ خامنہ ای ایران سپریم لیڈر اسرائیلی میڈیا
پڑھیں:
سوشل میڈیا پر دولت کی نمود و نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
ایف بی آر نے کم ٹیکس دینے والے اور ٹیکس نیٹ سے باہر سوشل میڈیا پر دولت کی نمود و نمائش کرنے والے امیر لوگوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع ایف بی آر نے کہا کہ ایف بی آر سوشل میڈیا ٹیم نے شاہانہ لائف اسٹائل رکھنے والے ایک لاکھ امیر افراد کا ڈیٹا جمع کر لیا، بڑے بڑے بنگلوں، چمچماتی گاڑیوں، زیورات کی نمائش کرنے والوں کی آمدنی اور اخراجات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ایف بی آر حکام کے مطابق شادیوں پر شاہانہ اخراجات کرنے والے بھی زد میں آئیں گے، شادیوں پر بیس، بیس ہزار ڈالرمالیت کے سوٹ استعمال کیئے جارہے ہیں، انکم ٹیکس گوشواروں میں شاہانہ لائف اسٹائل ظاہر نہ کرنے والے پکڑمیں آئیں گے۔
ایف بی آر نے کہا کہ گزشتہ سال جمع کرائے گئے گوشواروں کا اس سال سے موازنہ کرے گا، مجموعی گوشواروں میں سے 80 فیصد کا آڈٹ کیا جائےگا، دولت کی نمائش کرنے والوں کو ٹیکس ریٹرن کے ذریعے ذرائع آمدن بتانا ہوں گے۔
ایف بی آر حکام کے مطابق گوشواروں میں سالانہ آمدن کا اضافہ ظاہرنہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، ایسے لوگ قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے اپنے ٹیکس ریٹرن اپ ڈیٹ کر لیں۔
ایف بی آر نے انتباہ کیا کہ انکم ٹیکس گوشواروں میں اپ ڈیٹڈ معلومات دینے والوں کو فی الحال کچھ نہیں کہا جائے گا۔
Post Views: 5