data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

روس نے کہا ہے کہ وہ ایران کی حمایت کے لیے مختلف اقدامات کرنے کو تیار ہے، لیکن اس کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ ایران کو کس نوعیت کی مدد درکار ہے۔ روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، کریملن کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں واضح کیا کہ تہران کو خود طے کرنا ہوگا کہ اسے اس وقت کس نوعیت کی مدد کی ضرورت ہے۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا روس ایران کو S-300 یا S-400 جیسے جدید فضائی دفاعی نظام یا دیگر عسکری سازوسامان فراہم کرے گا، تو ترجمان نے جواب دیا:
“یہ مکمل طور پر ہمارے ایرانی شراکت داروں کی خواہش پر منحصر ہے۔ ہم ثالثی کی پیشکش کر چکے ہیں اور ہمارا مؤقف بھی بالکل واضح ہے—ہم ایران کی حمایت کرتے ہیں۔ مستقبل میں، ایران کی ضروریات کے مطابق فیصلے کیے جائیں گے۔”

ترجمان نے کہا کہ روس امریکی حملوں کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔
“امریکا کے حملوں نے تنازع میں ملوث فریقین کی تعداد بڑھا دی ہے اور اس سے کشیدگی کے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے۔ حملوں کے بعد ایران کی جوہری تنصیبات اور تابکاری کے حوالے سے صورتحال کا مکمل اندازہ لگانا ابھی باقی ہے، تاہم زمینی حالات واضح طور پر تشویشناک ہیں۔”

کریملن ترجمان کا مزید کہنا تھا:
“کسی بھی ملک کی قیادت کا فیصلہ کرنا کسی بیرونی قوت کا اختیار نہیں، بلکہ یہ صرف اور صرف اُس ملک کے عوام کا حق ہے۔”

یاد رہے کہ S-400 روس کا جدید ترین فضائی دفاعی نظام ہے، جو بیک وقت 300 اہداف کی نگرانی کر سکتا ہے اور ایک ہی وقت میں 36 اہداف کو تباہ یا غیر مؤثر بنا سکتا ہے۔ یہ سسٹم لڑاکا طیارے، کروز اور بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ ساتھ ڈرونز کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے، اور 4.

8 کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے آنے والے میزائلوں کو بھی روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایران کی

پڑھیں:

پاکستان میں تیار شدہ ڈرون جیمر ’’صفرا‘‘ کی شاندار لانچ، جدید دفاعی کامیابی قرار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان نے دفاعی ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے اپنا بنایا ہوا جدید ڈرون جیمر گن ’’صفرا‘‘ متعارف کرادیا۔

یہ شاندار ایجاد پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس اینڈ ایکسپو (پائمیک) کے دوران پیش کی گئی، جہاں ملکی و غیرملکی ماہرین نے اس نئی ٹیکنالوجی میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

’’صفرا‘‘ نامی یہ ڈرون جیمر گن نیشنل الیکٹرونکس کمپلیکس آف پاکستان (نیلکاپ) کے ماہر انجینئرز نے تیار کی ہے، جو دور اڑنے والے ڈرونز کو ریڈیائی لہروں کے ذریعے مکمل طور پر مفلوج کرکے زمین پر اتارنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

کراچی ایکسپو سینٹر میں ہونے والی اس تقریب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ’صفرا‘ کی عملی آزمائش بھی کی گئی، جس میں ہزاروں فٹ کی بلندی پر اڑتے ہوئے ڈرون کو چند لمحوں میں جیمر گن کے نشانے پر لاکر ناکارہ بنادیا گیا۔

شرکا نے اس کامیاب مظاہرے پر نیلکاپ کے ماہرین کو زبردست داد دی اور اسے پاکستان کے دفاعی نظام کے لیے ایک بڑا سنگِ میل قرار دیا۔

نیشنل الیکٹرونکس کمپلیکس آف پاکستان کے سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر آصف مغل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس جدید آلے کا نام ’’صفرا‘‘ دراصل نبی کریم ﷺ کے اس کمان کے نام پر رکھا گیا ہے، جس سے تیر چلائے جاتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ جب یہ گن فائر کی جاتی ہے تو اس سے خارج ہونے والی ریڈیائی لہریں ایک کمان کی شکل اختیار کرلیتی ہیں، جو ڈرون کے نظام کو مفلوج کرکے زمین کی طرف موڑ دیتی ہیں۔

ڈاکٹر آصف مغل نے بتایا کہ صفرا گن بیک وقت جی پی ایس، ریڈیو اور ویڈیو سگنلز کو جام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ ڈرون کو محض جام نہیں کرتی بلکہ اسے محفوظ انداز میں زمین پر اترنے پر مجبور بھی کردیتی ہے۔ اس میں نصب دو طاقتور بیٹریاں علیحدہ علیحدہ 40 منٹ تک فعال رہتی ہیں، جس سے طویل آپریشنز کے دوران بھی کارکردگی برقرار رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ’’صفرا‘‘ کی مؤثر رینج تقریباً 1500 میٹر بلندی تک پھیلی ہوئی ہے، جب کہ 550 میٹرز افقی اور 350 میٹرز عمودی حدود میں موجود تمام ڈرونز کے کنٹرول اور ویڈیو سسٹمز مکمل طور پر جام ہوجاتے ہیں۔

اس مظاہرے کے بعد پاکستانی ماہرین نے یقین کا اظہار کیا کہ یہ ٹیکنالوجی ملک کے دفاعی نظام میں نیا باب ثابت ہوگی، خاص طور پر ان سرحدی اور حساس علاقوں کے لیے جہاں غیر قانونی ڈرون سرگرمیاں قومی سلامتی کے لیے چیلنج بن رہی ہیں۔

ویب ڈیسک تنویر انجم

متعلقہ مضامین

  • ایران نے پاک سعودی دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کردی
  • ایران کی پاکستان و سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش
  • ایران نے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کر دی
  • ایران نے پاکستان اور  سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کردی
  • اسلامک بینکنگ سود سے پا اور ملکی معیشت کو ترقی فراہم کررہی ہے،مفتی محمد نوید
  • بھارت: 10 گھنٹے سے زیادہ بجلی فراہم کرنے پر سزا کا اعلان
  • شمالی کوریا جلد ایٹمی تجربہ کرسکتا ہے: دفاعی خبر ایجنسی کا دعویٰ
  • پاکستان میں تیار شدہ ڈرون جیمر ’’صفرا‘‘ کی شاندار لانچ، جدید دفاعی کامیابی قرار
  • پاکستان سے تعلقات نئے اور مضبوط مرحلے میں داخل ہوگئے،ایران
  • کراچی میں کیمرے چالان کر سکتے ہیں، دندناتے مجرموں کو کیوں نہیں پکڑ سکتے؟ شہریوں کے سوالات