یکم محرم 1447 ہجری 27 جون کو ہوگی، سپارکو
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ27 جون 2025 کو یکم محرم 1447 ہجری ہوگی۔
ترجمان سپارکو کے مطابق نیا چاند 25 جون کو پاکستانی وقت کے مطابق 3 بجکر 32 پیدا ہونے کا امکان ہے۔
26 جون کو غروب آفتاب کے وقت، نئے چاند کی عمر تقریباً 28 گھنٹے اور 15 منٹ ہوگی۔
ترجمان کے مطابق 35 کلوگرام وزنی روور 2028ء میں چانگ ای 8 مشن کے تحت چاند پر اترے گا۔
ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان دورانیہ تقریباً 75 منٹ ہوگا، یہ وقت چاند دیکھنے کے لیے نہایت سازگار حالات فراہم کرتا ہے۔
ترجمان کے مطابق فلکیاتی معیار کے مطابق، اگر موسم صاف رہا تو 26 جون کی شام کو محرم کا چاند نظر آنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں اور 27 جون 2025 کو یکم محرم 1447 ہجری ہوگی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
عام تعطیل کا اعلان،نوٹیفیکیشن بھی جاری ہوگیا
(آزاد نہڑیو)صوفی شاہ عنایت شہید کے عرس مبارک پرضلع سجاول کی انتظامیہ نے ضلع میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
صوفی شاہ عنایت شہید کے عرس پر 12 اگست کو ضلع سجاول میں سرکاری سطح پر عام تعطیل ہوگی،اس طرح منگل کے روز سجاول ضلع کے تمام تر سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے،سکولوں اور کالجوں میں بھی عام تعطیل ہوگی،بلدیاتی کونسلز میں بھی 12 اگست کوچھٹی ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر سجاول زاہد حسین نےعام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیاہے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل
عرس کی تقریبات کا افتتاح صوبائی وزیر زکوٰۃ ،عشر ،اوقاف و مذہبی امور سید ریاض حسین شاہ شیرازی کریں گے ۔