ریاض:  سعودی عرب نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ سعودی عرب خطے میں کشیدگی ختم کرکے فریقین کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے۔

وزارت خارجہ نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کو سراہا ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کو امید ہے کہ آنے والے دنوں میں تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں گے۔ طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی سے گریز کریں گے اور یہ معاہدہ خطے میں امن و استحکام کی بحالی میں مددگار ثابت ہوگا تاکہ مسلسل کشیدگی کے خطرات سے بچا جا سکے۔

بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب ایک بار پھر اپنے اس پختہ مؤقف کا اعادہ کرتا ہے کہ علاقائی تنازعات اور اختلافات کے حل کے لیے مکالمہ اور سفارتی ذرائع اپنانے چاہییں تاکہ ریاستوں کی خودمختاری کا احترام کیا جا سکے اور خطے و دنیا میں امن، استحکام، خوشحالی و ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ایران یورپ مذاکرات نیویارک میں ہوں گے

ذرائع کے مطابق ایک یا دو روز میں منعقد ہونیوالے مذاکرات یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالس کی موجودگی میں ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ تین یورپی ممالک جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے ساتھ وزرائے خارجہ کی سطح پر ایران کے مذاکرات نیویارک میں منعقد ہونگے۔ ذرائع کے مطابق ایک یا دو روز میں منعقد ہونیوالے مذاکرات یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالس کی موجودگی میں ہوں گے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی سے تعاون ختم کرنے کا فیصلہ  

متعلقہ مضامین

  • نیو یارک میں ایران اور یورپی ٹرائیکا کے درمیان مذاکرات کی تفصیلات
  • ایران کیساتھ مذاکرات کسی فوجی کارروائی میں رکاوٹ نہیں بلکہ جنگ کی ایک شکل ہیں، صیہونی ٹی وی
  •   روس کا پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے کا خیر مقدم
  • افغانستان سمیت وسطی ایشیائی ممالک کیساتھ تجارت 2.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، حکام وزارت خارجہ
  • ٹرمپ اور ایلون مسک کی ملاقات میں کشیدگی کے بجائے دوستانہ گفتگو اور مسکراہٹوں کا تبادلہ
  • جنرل اسمبلی اجلاس شروع، وزیراعظم کا شیڈول تبدیل، آج امریکہ جائینگے: وزارت خارجہ
  • ایران اور پاکستان کے درمیان ہفتہ وار پروازوں کو بڑھا کر 24 کر دیا گیا
  • ایران یورپ مذاکرات نیویارک میں ہوں گے
  • اسرائیل کا  برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے فلسطینی ریاست کوتسلیم کرنے کے اعلان پر ردعمل
  • ایچ-1 بی ویزا کے نئے ضابطے سے مشکلیں آئیں گی، بھارتی وزارت خارجہ