وزیراعظم کا سفارتی وفد کے اعزاز میں عشائیہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کرنے پر خراج تحسین پیش کیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے سفارتی وفد کو عشائیہ دیا اور دنیا بھر بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی۔
ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کو سفارتی وفد کی امریکا اور یورپ میں ملاقاتوں پر بریفنگ دی۔ وزیرِ اعظم نے بھارتی پروپیگنڈا دنیا میں بے نقاب کرنے پر وفد کو خراج تحسین پیش کیا اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کی بہترین ترجمانی پر آپ سب کو مبارکباد دیتاہوں، آپ نے پاکستان کا مقدمہ قومی جذبے سے لڑا اور کامیاب ہو کر لوٹے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد نے امریکا، برطانیہ اور یورپ میں پاکستانی مؤقف کی ترجمانی کی اور بلاول بھٹو نے نہایت احسن انداز میں پاکستان کے مؤقف کو بیان کیا، وفد نے پہلگام سے لے کر سندھ طاس معاہدے تک کے واقعات کو درست تناظر میں پیش کیا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ افواج کی عسکری مہارت سے بھارت کو بلاجواز جنگی جنون کی بھاری قیمت اُٹھانا پڑی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ 2025-26 میں تنخواہ داروں سمیت سب طبقات کو ریلیف دینے کی کوشش کی ہے، بجٹ سازی میں تمام اتحادیوں بشمول پیپلز پارٹی کے تعاون پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور امید ہے آپ سب کی رہنمائی اور تعاون سے ہم تمام چیلنجز میں سرخرو ہوں گے۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مریم نواز کا ژوب میں فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پاکستان کے سپاہی دشمن کو نیست و نابود کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں چاہے وہ زمین کے کونے میں ہو یا پہاڑ کی چوٹی پر، پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں اور بہادری پاک وطن کی حقیقی ڈھال ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے سپاہی دشمن کو نیست و نابود کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں چاہے وہ زمین کے کونے میں ہو یا پہاڑ کی چوٹی پر، پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں اور بہادری پاک وطن کی حقیقی ڈھال ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فتنہ الخوارج کے ہر کارندے کا خاتمے کرنے کے لئے پوری قوم پُرعزم ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کی تحصیل سمبازہ میں آپریشن کے دوران بھارت کی سرپرستی میں سرگرم مزید 14 خوارج کو ٹریس کر کے کامیابی سے ہلاک کیا تھا۔