Jang News:
2025-09-23@20:48:36 GMT

ڈونلڈ ٹرمپ کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے، مشاہد حسین سید

اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT

ڈونلڈ ٹرمپ کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے، مشاہد حسین سید

چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ اور سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں مشاہد حسین سید اور سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے شرکت کی۔

مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زندگی کو جان آف کینیڈی کی طرح خطرہ لاحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ایک ہی سوچ رکھتے ہیں، یہ دونوں ہی نفرت کی بنیاد پر گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت کا قیام چاہتے ہیں۔

اعزاز چوہدری نے کہا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان سیزفائر ہوا ہے لیکن جب تک فلسطینیوں پر ظلم کا خاتمہ نہیں ہوتا اور آزاد ریاست کا قیام عمل میں نہیں آتا خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مشاہد حسین سید

پڑھیں:

بھارت اور اسرائیل امن کیلیے سنگین خطرہ ہیں، بلاول زرداری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250922-08-4
اسلا م آباد (صباح نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کی فوجی کارروائیاں امن کیلیے سنگین خطرہ ہیں، حقیقی امن خاموشی یا جبر سے قائم نہیں کیا جاسکتا، امن کے لیے سماجی انصاف، پسماندہ طبقات کا بااختیار بنانا اور بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ضروری ہے۔ عالمی یومِ امن پر پیغام میں چیئرمین بلاول زرداری کی جانب سے رواں سال کی اقوام متحدہ کے تھیم کی حمایت کی گئی، چیئرمین بلاول زرداری نے عالمی برادری کو اسرائیل اور بھارت کی جارحیت و مظالم کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا۔ چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل کی بلا روک ٹوک جارحیت خطے اور دنیا کے امن کیلیے مسلسل خطرہ بنی ہوئی ہیں، امن صرف تنازعات کی عدم موجودگی کا نام نہیں بلکہ انصاف، مساوات اور اقوام کے درمیان باہمی احترام کی موجودگی ہے، امن خوشحالی کی بنیاد ہے، جس کے بغیر جمہوریت کمزور، انصاف ماند اور انسانی روح گھائل ہو جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بے قابو اسرائیل خطے کے امن کیلیے خطرہ بن گیا، مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا؛ ترک صدر
  • فلسطینی ریاست قائم ہونی چاہیے لیکن حماس کی گنجائش نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • حماس ایک یا دو نہیں، تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو ایک ساتھ اور فوری رہا کرے؛ ٹرمپ
  • پاک بھارت سمیت 7 جنگیں رکوائیں، اقوام متحدہ کا ساتھ شامل نہیں تھا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • پاکستان کو بھارت و اسرائیل سے لاحق خدشات کے پیش نظر چوکنا رہنا ہوگا، مشاہد حسین
  • پاکستان کو گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت گٹھ جوڑ سے چوکنا رہنا ہوگا، مشاہد حسین سید
  • معروف شاعر زوار حسین بسمل کی وفات پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا اظہار افسوس 
  • اسرائیل دنیا میں امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے، گورنر پنجاب
  • بھارت اور اسرائیل امن کیلیے سنگین خطرہ ہیں، بلاول زرداری
  • 7 جنگیں رکوا چکا، اسرائیل ایران جنگ بھی رکوائی، ڈونلڈ ٹرمپ