حکومت کو نئے چیئرمین لاپتا افراد بازیابی کمیشن کی تعیناتی کیلیے مہلت
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو نئے چیئرمین لاپتا افراد بازیابی کمیشن کی تعیناتی کے لیے 15 جولائی تک مہلت دے دی جبکہ متاثرہ فیملی کو 50 لاکھ روپے کا چیک 2 ہفتے میں جاری کرنے کی آخری مہلت دی ہے ،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اگر متاثرہ فیملی کو چیک نہ دیا گیا تو وفاقی حکومت کے فنڈ فریز کردوں گا، ہمارا مقصد ہوتا ہے کہ حکومت کو مشکل میں ڈالے بغیر مسئلہ حل ہو، یہاں لوگوں کی چھوٹی چھوٹی انا کا مسئلہ بنا ہوتا ہے۔ حکومت کو احساس ہونا چاہیے اور متاثرہ فیملی کو پتا تو ہو کہ ان کا فیملی ممبر زندہ ہے یا مردہ، بدقسمتی سے حکومت
لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے سنجیدہ نہیں ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے لاپتا افراد کی بازیابی کا مسئلہ کبھی حل نہیں ہوگا،15،15 سال سے لاپتا افراد کے کیس التوا کا شکار ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاپتا شہری عبد اللہ عمر کی بازیابی کے لیے ان کی اہلیہ کی درخواست پر چیئرمین لاپتا افراد بازیابی کمیشن کی عدم تعیناتی و متاثرہ فیملی کو 50 لاکھ کا چیک نہ دینے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتا شہری کی بازیابی و توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ و اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن اور درخواست گزار کی جانب سے وکیل خالد محمود عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ نئے چیئرمین لاپتا افراد بازیابی کمیشن کی تعیناتی 2 ہفتے تک ہو جائے گی، نئے چیئرمین کی تعیناتی کے لیے نامزدگیاں کرکے نام کابینہ کو بھجوادیے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: متاثرہ فیملی کو نئے چیئرمین کی بازیابی کی تعیناتی حکومت کو
پڑھیں:
انعام حیدر ملک کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، امدادی کارروائیوں، نقصانات کا جائزہ لیا
چیئرمین این ڈی ایم اے نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں قائم خیمہ بستیوں کا دورہ، متاثرین کو امداد اور بحالی کی یقین دہانی کرائی، خیمہ بستیوں میں متاثرین کو بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں این ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی کاروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی جاری ہے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں اور نقصانات کا جائزہ لیا۔ این ڈی ایم اے کے چیئرمین نے سیلاب متاثرہ اضلاع میں قائم امدادی کیمپس، میڈیکل کیمپس اور خیمہ بستیوں کا بھی دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر خانیوال سلمیٰ سلیمان اور اے ڈی سی آر خانیوال خالد عباس نے چئیرمین این ڈی ایم اے کو بریفنگ دی۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں قائم خیمہ بستیوں کا دورہ، متاثرین کو امداد اور بحالی کی یقین دہانی کرائی، خیمہ بستیوں میں متاثرین کو بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں بشمول فلاحی تنظیموں اور مخیر حضرات کو بھی سیلاب متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیوں کے لیے راہنمائی فراہم کر رہا ہے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے متاثرہ علاقوں میں ضرورت کے مطابق امدادی سامان کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام اداروں کے ساتھ ہمہ وقت رابطے میں ہیں۔