حیدرآباد کے شہریوں کو معیاری طبی سہولیات میسر نہیں،ادریس چوہان
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے قائم مقام صدر احمد ادریس چوہان نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے سول اسپتال حیدرآباد میں جدید سہولیات سے آراستہ برنز وارڈ کے قیام اور اہم ریڈیالوجی مشینوں کی فوری مرمت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اُنہوں نے اپنے خط اور میڈیا بیان میں کہا کہ حالیہ ایل پی جی سلنڈر دھماکوں اور سابقہ ٹرانسفارمر حادثات میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات نے اِس اَمر کو اُجاگر کیا ہے کہ حیدرآباد جیسے بڑے شہر میں جھلسنے والے مریضوں کے لیے کوئی معیاری اور مربوط طبی سہولت موجود نہیں۔ یہ انتہائی تشویشناک اَمر ہے کہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر میں آج تک جدید برنز وارڈ کا قیام عمل میں نہیں لایا گیا۔ احمد ادریس چوہان نے کہا کہ حیدرآباد نا صرف سندھ کا دوسرا بڑا شہر ہے بلکہ آس پاس کے اضلاع کے مریض بھی یہاں لائے جاتے ہیں۔ جدید سہولتوں سے آراستہ برنز وارڈ کی عدم موجودگی کے باعث جھلسنے والے مریضوں کو کراچی یا دیگر شہروں میں منتقل کرنا پڑتا ہے، جس سے مریض کی جان خطرے میں پڑتی ہے اور عام شہری کو مالی طور پر شدید بوجھ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے سول اسپتال کے بچوں کے وارڈ میں ایک غیر سرکاری تنظیم لائف کے اشتراک سے جاری معیاری علاج کی سہولیات کو سراہتے ہوئے کہا کہ غریب و نادار بچوں کو مفت علاج کی فراہمی ایک قابلِ تحسین ماڈل ہے، جسے دیگر شعبہ جات میں بھی نافذ کیا جانا چاہیے تاکہ صحت کے شعبے میں بہتری لائی جا سکے۔ قائم مقام صدر نے گہری تشویش کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ سول اسپتال حیدرآباد میں موجود سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی مشینیں اکثر اوقات خراب یا بند رہتی ہیں، جس سے مریضوں کو ذہنی، جسمانی اور مالی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے خاص طور پر ہنگامی صورتحال میں ان مشینوں کی غیر موجودگی کے باعث سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ برنز وارڈ کے قیام کے ساتھ ساتھ سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی مشینوں کی فوری مرمت اور ان کی مستقل بنیادوں پر دیکھ بھال کے لیے باقاعدہ میکانزم تشکیل دیا جائے تاکہ شہریوں کو بروقت تشخیص اور علاج کی سہولت میسر آسکے۔ احمد ادریس چوہان نے اس امید کا اظہار کیا کہ وزیراعلیٰ سندھ شہری مسائل کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری اور مثبت اقدامات کریں گے تاکہ عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات عزت، وقار اور وقت کے تقاضوں کے مطابق فراہم ہو سکیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ادریس چوہان برنز وارڈ
پڑھیں:
پی ایچ اے افسران کی میڈیکل سہولیات میں خاطر خواہ اضافہ
سٹی42: پی ایچ اے افسران نے میڈیکل سہولیات میں نمایاں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ایل ڈی اے کی طرز پر مہنگی پرائیویٹ میڈیکل پالیسی متعارف کرائی گئی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت افسران کو مہنگے نجی ہسپتالوں، کلینکس اور لیبارٹریز سے علاج اور ٹیسٹ کروانے کی سہولت دی جائے گی۔
پولیسی کے مطابق تمام سرکاری نوعیت کے ہسپتالوں کو ملک کے کسی بھی شہر میں علاج کے لیے شامل کیا جا سکے گا۔ملٹری کمبائنڈ ہسپتالوں کو بھی پینل میں شامل کرنے کی اجازت ہوگی۔
کمیٹی کے صوابدیدی اختیار میں ہوگا کہ وہ کسی بھی ہسپتال، کلینک یا لیبارٹری کو پینل میں شامل کرے۔پرائیویٹ ہسپتالوں، کلینکس اور لیبارٹریز کے نام تجویز کرنے کا اختیار کمیٹی کو دیا گیا ہے۔
ایل ڈی اے کی طرح پی ایچ اے میں بھی مہنگی میڈیکل سہولیات پر کروڑوں روپے ماہانہ خرچ کیے جائیں گے۔
پرائیویٹ کلینکس سے مہنگی ادویات ریفر کروانے کا رجحان بھی جاری ہے جس کے ذریعے مہینے بھر کی ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔
دوسری جانب، پی ایچ اے نے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے ادویات کی فراہمی روکنے کی پالیسی بھی منظور کر لی ہے، جس پر مختلف حلقوں میں تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی