اسلام آباد: 4.2 ارب روپے کا منصوبہ بارش میں بہہ گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
وفاقی دارالحکومت میں حالیہ بارش نے 4.2 ارب روپے کی لاگت سے بننے والے جناح اسکوائر پراجیکٹ کی قلعی کھول دی۔ محض 84 دن میں مکمل ہونے والا یہ منصوبہ پہلی ہی بارش کے اسپیل میں زمین بوس ہوتا دکھائی دیا، جس نے تعمیراتی معیار اور منصوبہ بندی پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جی فائیو اور آبپارہ کی طرف جانے والی سڑک بارش کے باعث بیٹھ گئی، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس واقعے نے جلد بازی میں مکمل کیے گئے منصوبے کی حقیقت واضح کر دی ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل ہی وزیراعظم نے جناح اسکوائر پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا تھا، جسے شہر کی ترقی کا سنگ میل قرار دیا گیا تھا۔ تاہم بارش کے ایک ہی اسپیل نے منصوبے میں ناقص تعمیرات اور معیار کی شدید کمی کو عیاں کر دیا۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی
سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ عدالتی عملہ نے وکیل بانی پی ٹی آئی کو با ضابطہ آگاہ کر دیا، کیس کی نئی تاریخ کل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔ توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں مقرر تھی، سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ عدالتی عملے نے وکیل بانی پی ٹی آئی خالد یوسف چوہدری کو با ضابطہ آگاہ کر دیا، کیس کی نئی تاریخ کل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں دی جائے گی۔