اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون 2025ء ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حال ہی میں مکمل ہونے والا جناح سکوائر منصوبہ پہلی بارش میں ہی بیٹھ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر اقتدار میں کم عرصے میں مکمل ہونے والا جناح سکوائر منصوبہ مون سون کی پہلی بارش بھی برداشت نہ کرسکا اور وفاقی دارالحکومت میں 84 دن میں 4.

2 ارب سے حال ہی میں بننے والا جناح سکوائر منصوبہ بارش میں بیٹھ گیا، جناح سکوائر منصوبے کا حصہ سرینہ چوک سے آبپارہ جانے والی سڑک دو گھنٹے کی بارش کو برداشت نہ کرسکی اور بیٹھ چکی ہے، یہ وہ ہی سڑک ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ دو ماہ کے قلیل وقت میں مکمل کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس سال کے شروع میں بڑے دھوم دھام سے اس پراجیکٹ کا افتتاح کیا گیا تھا تاہم بارش کے پیش آنے والے واقعے نے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) پر بڑے پیمانے پر تنقید سامنے آئی ہے، جس نے دارالحکومت میں عوامی بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے معیار پر سوالات اٹھائے ہیں، سڑک بیٹھنے کے بعد سی ڈی اے کا عملہ موقع پر پہنچا اور ملبہ ہٹانے اور نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے کام شروع کردیا گیا۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ تین انڈر پاس اس منصوبے کا حصہ تھے جن میں ایک خیابان سہروردی پر اور دو سری نگر ہائی وے پر شامل ہیں اور جس حصے میں گڑھا پڑا وہ سری نگر ہائی وے انڈر پاس کا حصہ ہے جسے شہر میں ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا گیا تھا، عوامی ردعمل میں بہت سے لوگوں نے سی ڈی اے اور سرکاری افسران پر معیار پر رفتار کو ترجیح دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ منصوبے کو مکمل کرنے میں جلد بازی ناقص تعمیرات کا باعث بنی۔

دوسری طرف اربوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی اسلام آباد ہائی کورٹ کی نئی بلڈنگ میں بھی بے شمار نقائص سامنے آ رہے ہیں، رات ہونے والی بارش کے بعد عمارت کی ٹپکنے لگیں جس کی وجہ سے ہائی کورٹ کے ایڈمنسٹریشن بلاک اور بائیو میٹرک تصدیق والے کوریڈورز میں بھی پانی جمع ہو گیا، جس کے بعد لفٹس کو بند کر دیا گیا۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسلام آباد

پڑھیں:

اسلام آباد، کراچی، بالائی پنجاب، کے پی، کشمیر میں بارش کا امکان

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔

فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

باقی دریا اپنے اپنے ہیڈ ورکس پر معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ایئرپورٹ 8 دن بند ہونے کی خبریں گمراہ کن ہیں، ڈی جی پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی
  • علی امین اچھے بچوں کی طرح اسلام آباد سے ملنے والا ٹاسک مکمل کرتے ہیں، فیصل کریم کنڈی
  • تھانا شادمان اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے کا ٹرائل مکمل، ملزمان کو عدالت کے باہر جانے سے روک دیا
  • چیئرمین سی ڈی اے کی اسلام آباد میں جاری ترقیاتی کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت
  • کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
  • ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم، چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی، نوشہرہ میں سیلاب
  • ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
  • برطانوی ہائی کمشنر کا پی آئی کے ساتھ یادگار سفر، تجربہ کیسا رہا؟
  • اسلام آباد، کراچی، بالائی پنجاب، کے پی، کشمیر میں بارش کا امکان
  • سٹاک مارکیٹ کے ریکارڈ حد عبور کرنے پر وزیراعظم کا اطمینان: اسلام آباد میں شدید بارش، نگرانی کیلئے کمیٹی قائم