ایران کو جوہری توانائی کے پرامن استعمال کا مکمل حق حاصل ہے، چین
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
سلامتی کونسل کیساتھ اپنے خطاب میں اقوام متحدہ میں چینی سفیر نے ایران کے بارے جوہری مذاکرات کے آغاز کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی ذرائع کے استعمال سے سفارتی حل کو نقصان پہنچتا ہے اسلام ٹائمز۔ چین نے جوہری توانائی کے پرامن استعمال سے متعلق ایران کے مکمل حق پر تاکید کی ہے۔ اس حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ساتھ خطاب میں اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کے نمائندے فو کانگ نے پرامن ایٹمی توانائی کے استعمال پر مبنی ایران کے حق پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل کے حل کے لئے سیاسی حل ہی کافی ہے۔ فو کانگ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ فوجی ذرائع کے استعمال سے صرف سفارتی حل کو ہی نقصان پہنچتا ہے۔ چینی خبررساں ایجنسی یونی نیوز (Uninews) کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے و سفیر نے تاکید کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم جوہری توانائی کے پرامن استعمال پر مبنی اسلامی جمہوریہ ایران کے مکمل حق پر یقین رکھتے اور ایران کے جوہری مذاکرات کے آغاز کی مکمل حمایت کرتے ہیں!
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ توانائی کے ایران کے
پڑھیں:
غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب
اجلاس طلب کرنے کی درخواست 15 میں سے 14 رکن ممالک نے کی۔ امریکا کی جانب سے یو این سلامتی کونسل اجلاس بلانے کی مخالفت کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق یو این سلامتی کونسل کا اجلاس ہفتے کو ہوگا، اجلاس طلب کرنے کی درخواست 15 میں سے 14 رکن ممالک نے کی۔ امریکا کی جانب سے یو این سلامتی کونسل اجلاس بلانے کی مخالفت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ غزہ پر مکمل قبضے کے اسرائیلی کابینہ کے فیصلے کے بعد جمعہ کو بھی دن بھر غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام جاری رہا۔
اسرائیل کی تازہ بمباری سے امداد کے منتظر 11 فلسطینیوں سمیت 36 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں بھوک سے مزید 4 فلسطینی شہید ہوئے۔ بھوک سے مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 201 ہوگئی، غزہ میں امدادی ڈبے کے نیچے آ کر ایک بچہ بھی شدید زخمی ہوا۔