ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور طوفان کیساتھ بارش کا امکان،الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 25جون سے یکم جولائی تک ممکنہ موسمی صورت حال کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی۔ جاری ایڈوائزری کے مطابق 25 جون سے یکم جولائی تک ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ موسلادھار بارش کے باعث لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد، باغ، راولاکوٹ اور مظفرآباد میں سیلاب کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔سندھ کے مختلف علاقوں کراچی، سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد، تھرپارکر، میرپور خاص، ٹھٹھہ اور بدین کے مختلف
مقامات پر 25 تا 28 جون آندھی طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا میں چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، ملاکنڈ، چارسدہ، ایبٹ آباد، بنوں، بونیر، ہزارہ، پشاور، صوابی اور سوات کے مختلف علاقوں میں 25 جون تا یکم جولائی تک آندھی طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں استور، اسکردو، گلگت، ہنزہ، شگر، دیامر، نگر، غذراور گھانچے کے علاقوں میں بھی 25 جون سے یکم جولائی تک آندھی طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا بھی امکان ہے۔ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ تیز ہواؤں، آندھی اور طوفان کے دوران کمزور درخت، کچی دیواریں اور کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، آندھی اور طوفان کے دوران کمزور تعمیرات، کچی دیواروں، بجلی کے کھمبوں اور بل بورڈز سے دور رہیں‘ آندھی اور طوفان کے دوران حد نگاہ بھی کم ہو سکتی ہے جو حادثات کا باعث بنتی ہے لہٰذا محتاط رہیں۔این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پیشی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے ساتھ بارش کا امکان ہے ا ندھی اور طوفان کے علاقوں میں کے مختلف
پڑھیں:
سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن جاری، مزید سامان روانہ
فائل فوٹوقومی آفات سے نمٹنے کے ادارے (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں اور مزید سامان متاثرہ اضلاع کو بھیج دیا گیا ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق خانیوال کے متاثرین کے لیے پی ڈی ایم اے پنجاب کو ایک ہزار خیمے فراہم کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ سکھر سے 13 ٹرکوں پر 670 خیمے روانہ کیے گئے، این ڈی ایم اے کے اسلام آباد ویئر ہاؤس سے بھی 5 ٹرکوں کے ذریعے 330 خیمے خانیوال روانہ کیے گئے ہیں۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے سندھ میں اربن فلڈنگ سے متعلق الرٹ جاری کردیا ہے۔
متاثرہ علاقوں میں کمبل، خیمے، مچھر دانیاں، واٹر فلٹریشن پلانٹ، رضائیاں، فولڈنگ بیڈز اور 17 کشتیاں بھی فراہم کی گئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے اب تک پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لیے مجموعی طور پر 36 ہزار خیمے فراہم کرچکا ہے۔