کل سے بیشتر علاقوں میں آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 25 جون سے یکم جولائی تک ممکنہ موسمی صورتحال کی ایڈوائزری جاری کردی۔
این ڈی ایم اے سے جاری ایڈوائزری کے مطابق 25 جون سے یکم جولائی تک ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
موسلا دھار بارشوں کے باعث لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد، باغ، راولاکوٹ اور مظفر آباد میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
سندھ کے مختلف علاقوں بشمول سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد، کراچی، تھرپارکر، میرپور خاص، ٹھٹھ اور بدین کے مختلف مقامات پر 25 یکم 28 جون آندھی طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق خیبر پختونخواہ میں چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، ایبٹ آباد، بنوں، بنیر، ہزارہ، پشاور، صوابی اور سوات کے مختلف علاقوں میں 25جون تا یکم جولائی تک آندھی طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں بشمول استور، اسکردو، گلگت، ہنزہ، شگر، دیامیر، نگر،غزراور گھانچے کے علاقوں میں بھی 25 جون تا یکم جولائی تک آندھی طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ایڈوائزری میں بتایا گیا کہ گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا بھی امکان ہے جبکہ تیز ہواؤں، آندھی اور طوفان کے دوران کمزور درخت، کچی دیواریں اور کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
ایڈوائزری میں آگاہ کیا گیا کہ آندھی اور طوفان کے دوران کمزور تعمیرات، کچی دیواروں، بجلی کے کھمبوں اوربل بورڈز سے دور رہیں۔
این ڈی ایم اے نے شہریوں سے کہا ہے کہ گاڑیوں کو شیڈ کے نیچے یا دیگر محفوظ جگہ پر پارک کریں، آندھی اور طوفان کے دوران حد نگاہ بھی کم ہو سکتی ہے جو حادثات کا باعث بنتی ہے لہٰذا محتاط رہیں۔
این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی کے مختلف علاقوں میں آج رات گیس کی فراہمی معطل رہے گی
ویب ڈیسک :کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی آج رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک معطل رہے گی۔
ترجمان ایس ایس جی سی کےمطابق کراچی میں جام صادق پل کےقریب 24 انچ قطر کی لائن منتقلی کے باعث گیس سپلائی بندرہےگی،لائن کی منتقلی بی آرٹی یلولائن منصوبےکی سرگرمی کےلئےکی جارہی ہے
ترجمان کےمطابق سپلائی بندہونےسےڈی ایچ اےکےتمام فیز،ڈیفنس ویو اور اخترکالونی متاثر ہوں گے، اعظم بستی، قیوم آباد اورکلفٹن کے3، 5 اور 6 بلاک بھی متاثرہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں