سندھ اسمبلی نے نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
سندھ اسمبلی نے نئے مالی سال 26-2025ء کے بجٹ کی منظوری دے دی۔
واضح رہے کہ 13 جون کو سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس منعقد ہوا تھا جہاں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بجٹ پیش کیا تھا۔
مراد علی شاہ نے اعلان کیا تھا کہ گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کو 12 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس ملے گا، گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کو 10 فیصد ایڈہاک ریلیف دیا جائے گا، پنشن میں 8 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس منعقد ہوا جہاں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بجٹ پیش کیا۔
انہوں نے کہا تھا کہ تعلیم، صحت، انفرا اسٹرکچر اور فلاحی شعبے کے لیے اضافی فنڈز مختص کیا ہے، صحت کا بجٹ پچھلے سال کے 302.
وزیرِاعلیٰ سندھ نے کہا تھا کہ ماحولیاتی لحاظ سے محفوظ زراعت کے فروغ کے لیے ڈرپ اریگیشن پر سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کلسٹر فارمنگ کے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تعلیم کے بجٹ کو مرکز سے اسکولوں کی سطح پر منتقل کر دیا جائے گا، اسکولوں کے ہیڈ ٹیچرز کو انتظامی اخراجات کے لیے براہِ راست فنڈز دستیاب ہوں گے۔
انہوں نے کہا تھا کہ معذور افراد کے لیے سہولتیں بڑھائی جائیں گی، سندھ بھر میں یوتھ ڈیولپمنٹ سینٹرز قائم کیے جائیں گے،سینٹرز میں نوجوانوں کو ہنر سکھانے، کیریئر کونسلنگ اور ڈیجیٹل خواندگی کے پروگرامز شروع کیے جائیں گے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مراد علی شاہ سندھ اسمبلی تھا کہ کے لیے
پڑھیں:
وحید مراد روڈ پر عرصہ دراز سے سیوریج کانظام درہم برہم ہے جس کی وجہ سے ٹریفک روانی میں مشکلات کاسامناہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار