نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1روپے 50پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی nepra WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرانے آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کوبجھوا دیا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف 34روپے فی یونٹ تجویز کیا گیا ہے،رواں مالی سال کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف 35 روپے 50 پیسے ہے۔
ذرائع کے مطابق صارفین کیلئے بجلی بنیادی ٹیرف کا حتمی اعلان وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہو گا۔دوسری جانب مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔سی پی پی اے نے بجلی10پیسے فی یونٹ منہگی کرنیکی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔ درخواست پر 30جون کو سماعت کی جائے گی۔بجلی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایف بی آر کو امریکا اور چین سمیت دیگر ممالک کی درآمدات پر ٹیکس اور ڈیوٹیز نہ بڑھانے کی ہدایات جاری ایف بی آر کو امریکا اور چین سمیت دیگر ممالک کی درآمدات پر ٹیکس اور ڈیوٹیز نہ بڑھانے کی ہدایات جاری پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے درمیان پہلی ملاقات کا امکان پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ کے بیوروکریٹس کو ترقیاں مل گئیں ، کون کونسے آفیسران کو پروموشنز ملیں، نوٹیفکشن سب نیوز پر ترک صدر کی ٹرمپ سے ملاقات ، امریکا کے ساتھ دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کا اعلان قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے طلعت محمود کی زیر صدارت اجلاس ، صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں اٹھائے گئے.

.. بانی پی ٹی آئی کو پارٹی اور بہن نے مائنس کردیا، عظمی بخاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بجلی کے بنیادی ٹیرف کی منظوری فی یونٹ نے بجلی

پڑھیں:

ایکنک نے قومی و صوبائی منصوبوں کی منظوری دیدی، پاکستان مشکل سے نکل آیا: اسحاق ڈار

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) نیشنل اکنامک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے توانائی، انفراسٹرکچر، تعلیم، صحت، ماحولیات، انتظامیہ اور عوامی خدمات کے شعبوں میں وفاقی و صوبائی سطح پر کل 28  اہم منصوبوں کی منظوری دیدی۔ ایکنک کے اجلاس کی صدارت نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کی۔ جمعرات کو نائب وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں توانائی، انفراسٹرکچر، تعلیم، صحت، ماحولیات، انتظامیہ اور عوامی خدمات کے شعبوں میں وفاقی و صوبائی سطح پر کل 28  اہم منصوبوں کا جائزہ لیا گیا اور منظوری دی گئی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی کے فروغ، اداروں کو مضبوط بنانے اور طویل المدتی معاشی استحکام و خوشحالی کی بنیاد رکھنے کے لیے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی، معاون خصوصی وزیراعظم طارق باجوہ، پلاننگ، اقتصادی امور ڈویژن اور کابینہ ڈویژن کے وفاقی سیکرٹریز، چیئرمین این ایچ اے، متعلقہ صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور مختلف وزارتوں و محکموں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ دوسری طرف نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کراچی میں حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پڑوسی ملک خود کو چودھری سمجھتا تھا، اللہ نے اس کا غرور خاک میں ملا دیا۔ پاکستان مشکل حالات سے نکل گیا۔ اب پاکستان کو ٹاپ 20 ممالک میں شامل کرنا ہے۔ پی ڈی ایم کی حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ زیر زمین موجود ذخائر نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دو سال قبل پاکستان سفارتی تنہائی کا شکار تھا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کا ایک اور وعدہ پورا، ایکنک نے گلگت بلتستان کیلئے 100میگاواٹ سولر پلانٹ کی منظوری دیدی
  • ایکنیک نے گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ سولر پلانٹ منصوبہ کی منظوری دیدی
  • تین ماہ کے لئے نیپرا نے فی یونٹ 1روپے89پیسے بجلی سستی کردی۔
  • ایکنک نے قومی و صوبائی منصوبوں کی منظوری دیدی، پاکستان مشکل سے نکل آیا: اسحاق ڈار
  • ایڈجسٹمنٹ: بجلی ماہانہ 78 پیسے، سہ ماہی 1.89 روپے یونٹ سستی
  • نیپرا نے 3 ماہ کیلئے بجلی سستی کردی
  • دنیا کے سب سے طویل معلق پل کی اٹلی میں تعمیر کا آغاز، مکمل کب ہوگا؟
  • بجلی ایک روپیہ 88پیسے فی یونٹ سستی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
  • اگست سے اکتوبر تک بجلی سستی، صارفین کو 55 ارب کا فائدہ
  • بجلی ایک روپیہ 88 پیسے فی یونٹ سستی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا