خیبر پختونخوا: ڈسپریٹی الاؤنس دینے کی یقین دہانی پر سرکاری ملازمین کا احتجاج ختم
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین نے حکومت کی جانب سے ڈسپریٹی الاؤنس دینے کی یقین دہانی پر خیبر پختونخوا اسمبلی چوک میں احتجاج ختم کردیا۔
خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین نے اسمبلی چوک میں ڈسپیریٹی الائونس سمیت دیگر مطالبات کے لئے دھرنا دیا جو کہ 6 گھنٹے تک جاری رہا۔ انہوں نے ریڈ زون کو جانے والی خیبر روڈ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کردی۔
صوبائی وزیر زراعت سجاد بارکوال کی سربراہی میں حکومتی وفد نے ملازمین سے مذاکرات کئے اور انہیں یقین دلایا کہ وفاق کی جانب سے جیسے ہی ڈسپریٹی الاؤنس کا اعلامیہ جاری کرتا ہے اس کے مطابق صوبہ بھی اعلان کردے گا۔
زلزلے کے جھٹکے،خوف وہراس پھیل گیا
حکومتی یقین دہانی کے بعد ملازمین نے تحریری معاہدے پر زور دیا اور دھرنا جاری رکھنے پر اصرار کیا۔
پولیس نے خیبر روڈ نہ کھولنے پر ایکشن کی دھمکی دی تو ملازمین پرامن طور پر منتشر ہوگئے اور 6 گھنٹے سے بند خٰبر روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا
پڑھیں:
سرکاری محکموں میں طبی بنیادوں پر نااہلی کی پالیسی، ملازمین کا ڈیٹا طلب
سٹی42: وفاقی حکومت نے سرکاری محکموں میں ملازمین کی طبی بنیادوں پر نااہلی کے جائزے کے لیے تفصیلی ڈیٹا طلب کر لیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزارتوں اور ڈویژنوں میں تعینات تمام ملازمین کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کی جانب سے بھی تمام فیلڈ فارمیشنز میں ملازمین کا ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ FBR نے تمام ڈائریکٹر جنرلز، چیف کمشنرز اور ڈائریکٹرز کو ملازمین کا ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایات دے دی ہیں۔
بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا
حکومت کی ہدایات کے مطابق، طبی بنیادوں پر جمع کیے جانے والے ڈیٹا میں کنٹریکٹ پر تعینات ملازمین کی تفصیلات بھی شامل کی جائیں گی۔ تمام محکموں کو مطلوبہ معلومات مخصوص فارمیٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، جس میں ملازمین کے نام، عہدے، تعیناتی کی تاریخ اور موجودہ حیثیت شامل ہو گی۔
میڈیکل انویلیڈیشن پالیسی کے تحت ملازمین کی بیماری کی نوعیت، شدت اور دیگر طبی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
ماس ٹرانزٹ سسٹم کا ٹی کیش کارڈ مہنگا ہوگیا