وزیراعلیٰ پختونخوا کے صوابدیدی فنڈ میں 45کروڑ کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک ) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے صوابدیدی فنڈ میں کروڑوں کا اضافہ کردیا گیا۔دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے صوابدیدی فنڈ 50 کروڑ روپے کردیا گیا۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال وزیراعلیٰ کے صوابدیدی فنڈ کے لیے 5 کروڑ روپے مختص تھے لیکن رواں مالی سال میں وزیراعلیٰ نے صوابدیدی فنڈ کی مد میں 50 کروڑ روپے خرچ کر ڈالے۔دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے دوران تحائف اور تفریح کی
مد میں بھی 11 کروڑ خرچ ہوئے، رواں مالی سال میں تحائف اورتفریح کی مد میں 3 کروڑ 50 لاکھ مختص تھے جبکہ نئے مالی سال کیلئے تحائف اورتفریح کی مد میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے بجٹ کا تخمینہ 3 کروڑ 85 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے سیکرٹ فنڈ چارجز کی مد میں بھی 15 کروڑروپے زائد خرچ کر ڈالے، رواں مالی سال وزیراعلیٰ کے سیکرٹ فنڈ چارجز کی مد میں 5 کروڑ روپے مختص تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رواں مالی سال صوابدیدی فنڈ کروڑ روپے کی مد میں
پڑھیں:
حیدرآباد : شہریوں کےلیے چالان کی رقم میں کتنا اضافہ کیا گیا؟
ویب ڈیسک :کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی چالان کی رقم بڑھادی گئی، شروع میں سادہ چالان اور بعد میں ای چالان کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے ایک اور شہر میں چالان کی رقم میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے، ٹریفک پولیس نے بتایا کہ حیدرآباد میں اب نمبر پلیٹ نہ ہونے پر 20 ہزار روپے کا چالان کیا جائےگا، لائسنس نہ ہونے پر 2500 کا چالان ہوگا۔
ہیلمٹ نہ پہننے پر 500 اور غلط پارکنگ پر 2 ہزار کا چالان ہوگا، ون وے کی خلاف ورزی پر 3 ہزار روپے کا چالان ہوگا، گاڑیوں کے انڈییکٹر نہ ہونے پر ایک ہزار روپے کا جرمانہ ہوگا۔
واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن
ٹریفک پولیس نے بتایا کہ شروع میں سادہ چالان اور بعد میں ای چالان ہوگا، تمام ڈیٹا بھیج دیا گیا ہے جلد ای چالان کا آغاز ہوگا۔
ٹریفک پولیس کو جرمانے لگانے کی نئی لسٹ جاری کردی گئی، ٹریفک پولیس کو قانون پرعمل کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیا گیا ہے، ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ نئے جرمانوں سے متعلق بینرز لگائے گئے ہیں۔