2025-07-11@10:35:38 GMT
تلاش کی گنتی: 34195
«صوابدیدی فنڈ»:
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی، صحت اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم اور پوری کابینہ کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے کیس کی سماعت جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کی، جہاں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے وکیل عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے جب کہ وفاقی حکومت کی نمائندگی ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ اور دیگر حکام نے کی عدالت نے دوران سماعت کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کے کیس میں امریکی عدالت میں معاونت سے انکار کی وجوہات پر رپورٹ طلب کی گئی تھی، مگر اب تک رپورٹ جمع...
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہر سیاسی جماعت، رہنما، ان کے کارکنوں اور اہلِ خانہ کو آئینی حدود میں رہتے ہوئے احتجاج کا حق حاصل ہے، اور یہی حق عمران خان کے صاحبزادگان کو بھی حاصل ہے۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے بیٹے شریک ہوں گے تو تحریک مزید کامیاب ہوگی، جنید اکبر خواجہ سعد رفیق نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ عمران خان کے بچوں کے ساتھ ویسا سلوک نہیں ہونا چاہیے جیسا ماضی میں بے نظیر بھٹو، ان کے بھائیوں، اہلِ خانہ، بیگم کلثوم نواز، مریم نواز، حمزہ شہباز، شریف خاندان اور دیگر سیاسی گھرانوں کے ساتھ روا رکھا گیا۔ انہوں نے اپیل کی...
چین اور روس کو مشرقی ایشیا تعاون میکانزم کو فروغ دینا چاہئے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز کوالالمپور :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی ہے۔ جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق وانگ ای نے کہا کہ آسیان کے اہم ڈائیلاگ پارٹنرز کی حیثیت سے چین اور روس کو مشرقی ایشیا تعاون کے پلیٹ فارم پر اسٹریٹجک کوآرڈینیشن کو مضبوط بناتے ہوئے عالمی ترقی کے لئے ایک اہم انجن اور مثبت قوت بننے کے لئے مشرقی ایشیا تعاون میکانزم کو فروغ دینا چاہئے۔ لاوروف نے کہا کہ روس اور چین دونوں علاقائی تعاون میں مرکزی کردار ادا کرنے میں آسیان کی حمایت کرتے ہیں، ایشیا...
کراچی کے علاقے ڈیفنس سے کچھ روز قبل ملنے والی معروف اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ان کے بھائی نوید اصغر کے حوالے کر دی گئی، جو دیگر اہلخانہ کے ہمراہ لاہور سے کراچی پہنچے تھے۔ میت کو لاہور منتقل کر دیا گیا ہے کراچی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمیرا کے بھائی نوید اصغر نے ان سوالات کے جواب دیے جو سوشل میڈیا اور مختلف حلقوں میں گردش کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ حمیرا کا ایک سال سے اپنے گھر والوں سے کوئی رابطہ نہیں تھا، اس کے موبائل فونز بند تھے، اور جب والدہ نے رابطے کی کوشش کی تو بھی کوئی کامیابی نہیں ملی۔ نوید اصغر...
ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آبادی کا بوجھ ملکی وسائل کیلئے بہت بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔ عالمی یوم آبادی پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ آبادی کی روزبروز بڑھتی شرح بہت سے معاشی اور سماجی وسائل کی جڑ بن چکی ہے، غربت، چائلڈ لیبر، صحت، تعلیم اور غذا کی بنیادی وجہ آبادی کا بے ہنگم پھیلاؤ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے کہ چند دہائیوں تک میسر وسائل ملکی ضروریات پورا کرنے سے قاصر ہوں گے۔ حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ موسیماتی تبدیلی اور بڑھتی...

چوہدری نثار کی عمران خان سے ملاقات کو روکنے کیلئے شہبازشریف نے کیا کردار ادا کیا؟ منیب فاروق کا بڑا دعویٰ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی منیب فاروق نے کہاہے کہ ممکنہ طور پر چوہدری نثار کی عمران خان سے ملاقات ہونے جارہی تھی جسے شائد روکنے کیلئے شہبازشریف نے چوہدری نثار سے ملاقات کی ، ان سے گفتگو کی جس کے بعد شائد چوہدری نثار رک گئے اور آگے نہیں بڑھے ۔ وی لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے منیب فاروق نے کہا کہ شہبازشریف کی چوہدری نثار سے ہونے والی ملاقات بغیر وجہ نہیں تھی، اس بات کے کافی امکانات ہیں کہ چوہدری نثار کے شائد کچھ ایسے معاملات تھے جن کا راستہ عمران خان کی طرف جا رہا تھا ، یہ نہیں کہ وہ ان کی پارٹی میں جا رہے تھے جبکہ عمران خان جب حکومت آئے...
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں 9 مئی کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کی بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی جس کی صدارت جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے کی۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت اسی مقدمے میں پہلے بھی کئی ملزمان کو بری کر چکی ہے اور 8 مارچ 2025 کو اس کیس میں بعض ملزمان کو باعزت بریت ملی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی پر الزام ہے کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے ویڈیو پیغام پر عمل کرتے ہوئے...
معروف اداکارہ کومل میر نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں خواتین کو ہراسانی کے خلاف آواز بلند کرنے کا پلیٹ فارم دینے والی ’می ٹو‘ مہم کو پاکستان میں بدقسمتی سے بعض افراد نے ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا، جس سے اصل متاثرین کی آواز دب گئی۔ یہ بات انہوں نے اپنے نئے ڈرامے کی تشہیر کے لیے منعقد ایک تقریب میں گفتگو کے دوران کہی، جس کا موضوع دفتر اور پیشہ ورانہ ماحول میں خواتین کو درپیش ہراسانی اور بدسلوکی ہے۔ کومل میر نے کہا کہ پاکستان میں اس مہم کو جس طرح استعمال کیا گیا، اس نے اصل متاثرہ خواتین کی آواز کو پیچھے دھکیل دیا اور مہم کی اصل روح متاثر ہوئی۔ کومل میر...
کراچی: لیاری کے علاقے بفدادی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت کے زمین بوس ہونے کے معاملے میں پولیس نے ایس بی سی اے کے 6 ڈائریکٹرز اور مالک سمیت 14 افراد کو قصور وار قرار دیا ہے۔ پولیس کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کلثوم سہتو کی عدالت میں عمارت گرنے سے 27 افراد کے جاں بحق ہونے کے مقدمے کی ابتدائی اطلاعی رپورٹ جمع کرادی گئی ہے۔ اطلاعی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقدمہ لوکل گورنمنٹ ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ ڈپارٹمنٹ سندھ کے افسر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ رپورٹ کی تفصیلات کے مطابق 1986 میں مالک نے 2 حصوں پر مشتمل گراؤنڈ پلس 5 کی عمارت تعمیر کی تھی۔ کافی عرصے سے دونوں حصے...
کراچی: ماڈل و اداکارہ حمیرہ اصغر علی کی لاش گھر سے برآمد ہونے کے واقعہ سے متعلق کراچی کے شہری شاہ زیب سہیل نے واقعے کا مقدمہ درج کروانے کے لیے درخواست ماتحت عدالت میں دائر کردی۔ درخواست میں ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس ایچ او گزری کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ حمیرہ اصغر علی کی موت طبعی نہیں بلکہ اسے قتل کیا گیا ہے، پولیس نے بھی واقعے کو تشویش ناک بتایا ہے، اس واقعہ کی وجہ سے عام لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے، حمیرہ اصغر علی ایک بااثر خاتون تھی وقوعہ کی ویڈیو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے انہیں قتل کیا گیا ہو۔ درخواست میں کہا گیا ہے...

خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن سے قبل ووٹ کی مبینہ خرید و فروخت کا انکشاف، پی ٹی آئی کا اہم اجلاس طلب
خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے قریب آتے ہی سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور ساتھ ہی ووٹوں کی مبینہ خرید و فروخت کی اطلاعات بھی سامنے آ گئی ہیں۔ حکومتی جماعت تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے بعض ارکان اسمبلی نے انکشاف کیا ہے کہ اپوزیشن کے امیدوار ان سے رابطے کر رہے ہیں اور ووٹ کے بدلے مالی فوائد کی پیشکش کر رہے ہیں اس معاملے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ارکان اسمبلی سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے اور ہدایت دی ہے کہ ایسے کسی بھی رابطے کی معلومات سے انہیں باخبر رکھا جائے تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں گزشتہ شب پارٹی کی...

چینی بحران پر کرپشن کا الزام تو نہیں لگا سکتے مگر یہ واضح طور پر نااہلی کا نتیجہ ہے. شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جولائی ۔2025 )سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چینی بحران پر کرپشن کا الزام تو نہیں لگا سکتے مگر یہ واضح طور پر نااہلی کا نتیجہ ہے ، پی ٹی آئی کا تحریک کا مقصد عمران خان کو جیل سے نکالنا تو تحریک کامیاب نہیں ہوگی، تحریک چلانے میں ملک کی بات ہونی چاہئے ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ 2016 میں پاکستان چینی برآمد کرتا تھا اورسبسڈی بھی دی گئی مگر پی ٹی آئی دورمیں غیردانشمندانہ فیصلوں سے چینی مہنگی ہوئی.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ چینی کی درآمد یا برآمد دونوں صورتوں میں نقصان کسان کو ہوتا ہے اصل سوال یہ ہے کہ فائدہ کس کو پہنچ رہا...
کوالالمپور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جولائی ۔2025 ) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے خود سیز فائر کی درخواست کی مگر اس کی سیاسی قیادت کو سیز فائر ہضم نہیں ہورہی ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پہلگام حملے پر بھارت کی جانب سے پاکستان کا نام نہیں لیا گیالیکن سارے اقدامات پاکستان مخالف تھے بھارت نے ہمارے خلاف جو اقدامات کیے ہم نے بھی وہی اقدام بھارت کیخلاف کیے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس بار دنیا بھرمیں بھارتی بیانیہ ناکام بنادیا ہم باور کرادیا کہ بھارت پاکستان کا پانی روک سکتا ہے اور نہ رخ موڑا جا سکتا ہے کسی کو...
شاہ محمود ،سرفراز چیمہ اور محمود الرشید کی 9 مئی کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، عمرسرفرازچیمہ اور محمودالرشید کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی، سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ اور محمودالرشید کی ضمانت کی درخواستوں کو خارج کردیا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ضمانتوں پر فیصلہ سنایا، عدالت نے تینوں پی ٹی آئی رہنماؤں کی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانتیں خارج کیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں...
محکمہ توانائی خیبرپختونخوا میں مالی بے ضابطگیوں کا بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی 24-2023 کی رپورٹ کے مطابق محکمہ توانائی میں تین ارب روپے سے زائد کی بے قاعدگیاں پائی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مچئی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی جانب سے پیسکو کو فراہم کی جانے والی بجلی کے عوض 20 کروڑ 71 لاکھ روپے کی رقم تاحال وصول نہیں کی جا سکی۔ اس کے علاوہ ملاکنڈ ہائیڈرو پراجیکٹ سے گزشتہ تین برسوں کے دوران نیشنل گرڈ کو فراہم کی گئی اربوں روپے کی پن بجلی کی رقم بھی صوبائی حکومت کو موصول نہیں ہوئی۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیشنل گرڈ سے تقریباً 2 ارب 80 کروڑ روپے کی...
فائل فوٹو کوئٹہ سے پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس ایک روز کے تعطل کے بعد دوبارہ بحال کردی گئی ہے۔ ریلوے انکوائری کے مطابق کوئٹہ سے پشاور اور پشاور سے کوئٹہ کے لئے جعفر ایکسپریس ایک روز معطل رہنے کے بعد بحال ہو گئی ہے۔ کوئٹہ سے روانہ ہونیوالی 2 ٹرینیں سیکیورٹی خدشات کی بنا پر منسوخ ریلوے حکام نے سکیورٹی خدشات کی بناء پر کوئٹہ سے روانہ ہونے والی دو ٹرینیں منسوخ کردیں۔ کوئٹہ سے پشاور کے لئے جعفر ایکسپریس آج روانہ ہوگئی ہے جبکہ پشاور سے بھی جعفر ایکسپریس آج شام کوئٹہ پہنچے گی۔یاد رہے کہ کوئٹہ سے پشاور اور پشاور سے کوئٹہ جعفر ایکسپریس کو گزشتہ روز منسوخ کردیا گیا تھا۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی—فائل فوٹو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ژوب میں بےگناہ و معصوم مسافروں کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ کا دلخراش واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار اور لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ژوب میں قتل کیے گئے 9 مسافروں کی میتیں ڈیرہ غازی خان منتقل کرنے کے بعد آبائی علاقوں کو روانہحکام کے مطابق تمام افراد کو بلوچستان سے پنجاب آتے ہوئے ژوب کے علاقے ڈب سرہ ڈاکئی میں شناخت کر کے بسوں...
---فائل فوٹو صوبۂ پنجاب کے شہر لودھراں میں 12 سال کی لڑکی کے اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق بچی کے والد کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ گھر آنے والی 2 نامعلوم خواتین نے بیوی کی غیر موجودگی میں 12 سال کی بیٹی کو اغواء کیا۔مغوی لڑکی کے والد کے مطابق کار سوار 2 خواتین سمیت 4 نامعلوم افراد بیٹی کو اغواء کر کے ساتھ لے گئے۔
لاہور(اوصاف نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، عمرسرفرازچیمہ اور محمودالرشید کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی، سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ اور محمودالرشید کی ضمانت کی درخواستوں کو خارج کردیا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ضمانتوں پر فیصلہ سنایا، عدالت نے تینوں پی ٹی آئی رہنماؤں کی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانتیں خارج کیں۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ کا وزیراعظم سمیت وفاقی کابینہ کو طلب کرنے کا عندیہ
عافیہ صدیقی کیس؛ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کیخلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں عدالت میں وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی، صحت اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں وفاقی حکومت کی جانب سے رپورٹ پیش نہ کرنے پرعدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کی ، اس موقع پر درخواست گزار کی جانب سے وکیل عمران شفیق عدالت می پیش ہوئے جب کہ...
لاہور:قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان شہباز احمد سینئرنے ایشیا کپ کے لیے ٹیم بھارت بھجوانے کی مخالفت کردی۔ سابق سیکرٹری پی ایچ ایف و ہاکی اولمپئن شہباز احمد نے ایکسریس نیوز کے پروگرام اسپورٹس ورلڈ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوایونٹ نیوٹرل مقام پر کرانے کا مطالبہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل ضرور امن کا پیغام دیتے ہیں لیکن اس وقت ماحول بہت مختلف ہے، جب سے پاکستان نے بھارت کی طرف سے مسلط کردہ جنگ میں ان کو شکست دی ہے، بھارتی وزیر اعظم کے ساتھ پورا ہندوستان پاکستان کا مخالف ہوگیا ہے، ایسے حالات میں کھلاڑیوں کی حفاظت کی ضمانت کون دے گا۔ شہباز احمد نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کی حفاظت...

9مئی مقدمات؛انسداد دہشتگردی عدالت نے شاہ محمود قریشی سمیت 3پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی مقدمات میں شاہ محمود قریشی سمیت 3پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سنایا،عدالت نے شاہ محمود قریشی سمیت 3پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت خارج کر دی، عدالت نے عمرسرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کی ضمانتیں بھی خارج کردیں۔ مزید :
سندھ ہائیکورٹ میں اجرک والی نمبر پلیٹس مفت فراہم کرنے کےلیے درخواست کی سماعت 14 جولائی کو ہوگی۔ ہائیکورٹ میں سماجی کارکن فیضان حسین نے نمبر پلیٹس کی تبدیلی کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔ درخواست کی سماعت 14 جولائی کو ہوگی۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سندھ حکومت کے نمبر پلیٹس کی تبدیلی کے فیصلے سے غریب شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی نمبر پلیٹ نہ لگانے والے شہریوں کی گاڑیاں ضبط کرلی جائیں گی۔ دراخواست میں کہا گیا کہ شہریوں نے پرانی نمبر پلیٹس رقم کی ادائیگی کے بعد حاصل کی تھیں۔ حکومت کو نئی ڈیزائن کی نمبر پلیٹ مفت فراہم کرنی چاہئیں۔ پرانی نمبر پلیٹس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی آبادی ایک غیر معمولی موقع ہونے کیساتھ ایک اہم چیلنج بھی ہے، حکومت نوجوانوں کو قومی ترقی بروئیکار لانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔آبادی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہر سال آبادی کا عالمی دن اس عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ آبادی میں پائیدار اضافے اور جامع ترقی کو فروغ دینے کے کے لیے پوری دنیا متحد ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ 242 ملین کی آبادی جن میں سے تقریبا 65فیصد کی عمریں 30 سال سے کم ہیں، کیساتھ پاکستان اپنی تاریخ کے ایک نازک موڑ پر...
اس سوال کا جواب تلاش کرنے کے لئے ہمیں فلسفہ کے مفہوم اور ’’نبوت‘‘کے مقاصد پر غور کرنا ہوگا اور یہ کہ ان دونوں کی ماہیت، دائرہ کار اور اظہار کے طریقے کا ادراک حاصل کرنا ہوگا کیونکہ اس کے بغیر مطلوبہ جواب کی آگہی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔فلسفے کا دائرہ کار یہ ہے کہ یہ عقل ،منطق اور دلیل کے ذریعے وجود ، علم ،حقیقت، اخلاق وجمالیات اور امور سیاست کے بنیادی سوالات کی تہہ تک پہنچتا ہے ۔تاکہ مشاہدات کے ذریعے جوابات کا کھوج لگایا جاسکے ۔جہاں تک نبوت کا تعلق ہے یہ مبنی بروحی کا علم ہے جو اللہ کی طرف سے اس کے منتخب کئے گئے خاص انسانوں پر اتارا جاتا ہے جنہیں انبیا علیہم...
پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے کوہستان کرپشن اسکینڈل میں ملوث محمد ایوب کی پلی بارگین درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نیب کو اس معاملے پر غور کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل بینچ نے یہ سماعت کی۔ عدالت میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب محمد علی اور اسپیشل پراسیکیوٹر نیب ارباب کلیم اللہ پیش ہوئے۔ درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر شعیب رزاق نے عدالت کو بتایا کہ ان کا موکل نیب کے ساتھ پلی بارگین کرنا چاہتا ہے۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ نیب کو پلی بارگین شروع کرنے کی ہدایت کرے۔ تاہم جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے واضح کیا کہ ’’یہ ہمارا کام نہیں ہے، یہ...
پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ارکان کے حلف کے معاملے پر اسپیکر نے اجلاس بلانے سے معذرت کرلی۔ ذرائع اسپیکر کے پی اسمبلی کے مطابق صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے میرے پاس کوئی اختیار نہیں۔ اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر کو جواب دے دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبر پختونخوا اسمبلی کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا تھا کہ 21 جولائی کو سینیٹ انتخابات کے لیے خیبر پختونخوا اسمبلی کا ہال فراہم کیا جائے۔ ن لیگ کے بحال ارکان نے الیکشن کمیشن کو خط میں کہا ہے کہ اسپیکر کے پی اسمبلی نے حلف کے لیے اجلاس بلانے سے انکار کر دیا ہے، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو کہیں وہ حلف لینے...
13جولائی ظلم و ناانصافی کے خلاف کشمیری عوام کی جدوجہد کی علامت ہے، پی ڈی پی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جولائی 2025ء) ایک ایسے ملک میں جہاں سرکاری مردم شماری کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح ہندو آبادی 2011 میں 8.54 فیصد سے کم ہو کر 2022 میں 7.95 فیصد رہ گئی، وہاں ہندوؤں کے لیے سیاسی جماعت کا تصور بہت ہی جرات مندانہ ہے۔ بنگلہ دیش نے مذہبی تشدد سے متعلق امریکی انٹیلیجنس سربراہ کا بیان رد کر دیا تاہم تمام مشکلات کے باوجود، بنگلہ دیش سناتن پارٹی (بی ایس پی) نے 26 اگست 2022 کو ڈھاکہ میں اپنے وجود میں آنے کا اعلان کیا۔ حالانکہ بنیاد پرست عناصر کی مخالفت نے اس وقت کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کو بی ایس پی کو سیاسی تنظیم...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی ودیگر کے خلاف 9 مئی کیس کی سماعت ہوئی اور فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے کیس پر سماعت کی، عدالت نے شاہ محمود قریشی کی طرف سے بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔ شاہ محمود کے وکیل علی بخاری نے مؤقف اپنایا کہ عدالت نے اس کیس میں کئی ملزمان کو بری کیا ہے، عدالت نے ملزمان کو 8 مارچ 2025 کو اس کیس میں بری کیا ہے۔ فوادچودھری کی 9مئی مقدمات کو یکجا...
پشاور(نیوز ڈیسک) پشاور: خیبر پختونخوا سے سینیٹ الیکشن میں بولیاں لگنا شروع ہوگئیں، حکومتی پارٹی کے بعض ارکان اسمبلی نے انکشاف کیا ہے کہ سینٹ الیکشن میں اپوزیشن کے بعض امیدواروں نے ووٹ لینے کے لیے پیسوں کی آفر کی ہے جس پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ارکان اسمبلی سے رپورٹ مانگ لی ہے۔ تحریک انصاف نے 5 اگست کو احتجاج کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرنے کے لیے کل ہفتے کے روز لاہور میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس گزشتہ شپ وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں ہوا جس میں ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے فوادچودھری کی 9مئی مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے فیصلہ تحریرکیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کےفیصلے کیخلاف درخواست جزوی طور پر منظورکرلی گئی،سپریم کورٹ نے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے،درخواست گزار نے ٹرائل کورٹ کی کارروائی پر حکم امتناع کی استدعا بھی کی، انسداد دہشتگردی عدالتوں میں ٹرائل قانون کے مطابق جاری رہیں گے،لاہور اور فیصل آباد کے مقدمات پر سٹے کا فیصلہ ہائیکورٹ کرے۔ پرویز الٰہی منی لانڈرنگ کیس؛عدالت کی ایف آئی اے کو مکمل چالان جمع کرانے کیلئے آخری موقع دے دیا مزید :
فائل فوٹو ژوب میں بسوں سے اتارکر قتل کیے جانے والے 9 مسافروں کی میتیں ڈیرہ غازی خان منتقل کرنے کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔حکام کے مطابق تمام افراد کو بلوچستان سے پنجاب آتے ہوئے ژوب کے علاقے ڈب سرہ ڈاکئی میں شناخت کر کے بسوں سے اغوا کیا گیا اور پھر گولیاں ماری گئیں۔مقتول 9 مسافروں میں لودھراں کی تحصیل دنیا پور کے 2 بھائی جابر اور عثمان بھی شامل ہیں جو اپنے والے کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے کوئٹہ سے روانہ ہوئے تھے۔دونوں بھائیوں کی فیمیلز کی خواتین اور بچوں کے سامنے دہشتگردوں نے عثمان اور جابر کو بس سے اتارا اور پہاڑوں پر لے جا کر قتل کیا۔ وزیراعظم کی بلوچستان میں بس...
اسکرین گریب - سوشل میڈیا کراچی میں ملیر کے علاقے کھوکھراپار میں گھر کے باہر سے ملنے والی 16 سالہ لڑکی کی لاش کے معاملے میں لڑکی کیساتھ جنسی تشدد کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کے مطابق لڑکی پر جنسی تشدد کے شواہد ملے ہیں، زیادتی کی تصدیق کے لیے ڈی این اے سیمپل لے لیے گئے ہیں۔ڈاکٹر سمیہ سید کا کہنا ہے کہ موت کی وجہ رپورٹس آنے کے بعد معلوم ہوگی۔یاد رہے کہ دو روز قبل کھوکھراپار میں 16 سالہ لڑکی کی گھر کے باہر سے پھندا لگی لاش ملی تھی۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم شک کی بنیاد پر 4 افراد کو حراست میں بھی...
لیاری میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے واقعے پر پولیس نے ابتدائی اطلاعی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی، جس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے 6 ڈائریکٹرز سمیت 14 افراد کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سانحہ لیاری: گورنر سندھ کی جانب سے متاثرین کے لیے پلاٹ، راشن اور رہائش کا اعلان رپورٹ کے مطابق مذکورہ عمارت 1986 میں مالک نے 2 حصوں پر مشتمل گراؤنڈ پلس 5 کی صورت میں تعمیر کی تھی، جو کافی عرصے سے خستہ حال اور ناقابلِ رہائش ہو چکی تھی۔ پولیس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 20 فلیٹس پر مشتمل عمارت کا ایک حصہ ایس بی سی اے افسران کی مجرمانہ...
ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ، درجنوں پروازوں کی آمد و رفت میں تاخیر اور بعض کی روانگی منسوخ ہو گئی۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق خراب موسم کے باعث 3 پروازوں کو متبادل ائیرپورٹس پر لینڈ کرایا گیا جبکہ 3 پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور درجنوں پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ قومی ائیرلائن کی پرواز PK-734 جو پیرس سے لاہور آ رہی تھی، اسے موسم کی خرابی کے باعث ملتان میں لینڈ کرایا گیا۔ نجی ائیرلائن کی پرواز 674 جو کراچی سے اسلام آباد جا رہی تھی روانگی کے بعد موسم خراب ہونے پر واپس کراچی بلا لی گئی۔ اسی طرح نجی ائیرلائن کی پرواز ER-852، جو جدہ...
سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے پولیس کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر سخت ریمارکس دیتے ہوئے قتل کے ایک مقدمے میں ملزم سیتا رام کو شک کا فائدہ دے کر بری کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مقدمے میں شواہد کے مطابق شک کی بنیاد پر ملزم سیتا رام کو سزا نہیں دی جا سکتی، اس لیے اپیل منظور کرتے ہوئے اسے بری کیا جاتا ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہےکہ عوام کا پولیس پر اعتماد ہی اصل پیمانہ ہے کہ ہم ایک آئینی ریاست ہیں یا پولیس اسٹیٹ۔ یہ بھی پڑھیں: سیتا رام پر الزام تھا کہ اس نے 18 اگست 2018 کو چندر کمار...
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ محرم الحرام کے انتظامات پر مجالس اور جلوسوں کے منتظمین کا مطمئن ہونا خوش آئند ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے محرم کے تمام انتظامات کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ خود کی۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اہل تشیع کمیونٹی کا پنجاب حکومت سے تشکر کا اظہار اچھی روایت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات عظمی بخاری سے عزداری کے جلوسوں کے لائسنس ہولڈر اور امن کمیٹی کے ارکان نے ملاقات کی۔ مجالس اور جلوس کے لائسنس ہولڈرز نے محرم میں عزاداران امام حسینؑ کیلئے مثالی انتظامات پر اظہارِتشکر کیا۔ شیعہ علماء کونسل کے ارکان نے محرم الحرام کے پہلے عشرے کے دوران بہترین انتظامات و سہولیات کی فراہمی پر مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات...
بلوچستان میں ایک بار پھر امن دشمنوں نے وار کر دیا، سرہ ڈاکئی میں دہشت گردوں نے9معصوم شہریوں کی جان لے لی،صدرمملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہبازشریف ودیگر نے واقعہ کی مذمت کی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر ژوب نوید عالم نے بتایا کہ دہشت گردوں نے 9 مسافروں کو بسوں سے اتار کر اغوا کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا، مقتولین کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے، لاشیں مل گئیں، مسافروں میں سے 2 کا تعلق دنیا پور سے ہے، عثمان طور اور جابر طور دونوں بھائی کوئٹہ میں رہائش پذیر تھے، والد کے انتقال پر گھر جارہے تھے۔بے گناہ شہریوں کو بیہمانہ طریقے سے قتل کرنا فتنہ الہندوستان کی کھلی درندگی ہے، اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز...
شاہد سپرا:ایک سے زائد سنگل میٹرز کیخلاف باضابطہ کارروائی کرنے کا حتمی فیصلہ، پی پی ایم سی نےلیسکو و دیگر تقسیم کار کمپنیوں سے میٹرزکا ریکارڈ طلب کر لیا۔ 14جولائی تک تمام کمپنیوں سے ریکارڈ طلب کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، پاور پلاننگ مانیٹرنگ کمپنی کی جانب سے ریکارڈ طلب کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔ کمپنیوں کی جانب سے نصب میٹرز کی تعداد ،صارفین کا ریکارڈ مرتب کیا جائیگا، ریکارڈ کے تحت وفاقی حکومت مزید کارروائی کرنے کا فیصلہ کرے گی۔ حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین پڑتال کے ذریعے زیادہ میٹرز پروٹیکٹو کیٹیگری کیلئے نصب کرنے کی نشاندہی ہوگی، پروٹیکٹیڈ کیٹیگری کیلئے نصب میٹرز...
عمران خان کے بیٹوں کا پاکستان آنے کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹوں کا پاکستان آکر جدوجہد میں حصہ لینے کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔پاکستان میں جاری دھواں دار بحث کرنے والے مکمل لا علم ہیں جب کہ جمائمہ نے خوفزدگی کا ٹوئٹ جاری کردیا اور انہیں اپنے بچوں کی سلامتی کے بارے میں تشویش ہو گئی ہے۔امریکی ویزا حاصل کرنے کے لیے درخواست تاحال دائر نہیں کی گئی اور نہ کسی پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے، ان کے پاس پاکستان کا پاسپورٹ یا کوئی شناختی کارڈ ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ پاکستان کے ویزے کے لیے...
سپریم کورٹ کا پی ٹی سی ایل پنشنرز کے حق میں فیصلہ ، 90 دن میں ادائیگی کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کے سابق ملازمین کے پنشن کیس پر فیصلہ سنا دیا، تین رکنی بنچ نے 200 سے زائد اپیلوں پر تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے سابقہ ملازمین کو پنشن کا حقدار قرار دے دیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس امین الدین خان نے پنشنرز کے حق میں فیصلہ دیا جبکہ جسٹس عائشہ ملک نے اختلافی نوٹ لکھا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں پی ٹی سی ایل کے سابقہ ملازمین کو پینشن کا مکمل حقدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ادارے...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی آبادی ایک غیر معمولی موقع ہونے کےساتھ ایک اہم چیلنج بھی ہے، حکومت نوجوانوں کو قومی ترقی بروئےکار لانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ آبادی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہر سال آبادی کا عالمی دن اس عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ آبادی میں پائیدار اضافے اور جامع ترقی کو فروغ دینے کے کے لیے پوری دنیا متحد ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 242 ملین کی آبادی جن میں سے تقریباً 65فیصد کی عمریں 30 سال سے کم ہیں، کےساتھ پاکستان اپنی تاریخ کے ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے۔ نوجوانوں کی یہ بڑی تعداد ایک...

پاکستان تہذیبوں کے سنگم پر واقع قوم ہے، سی پیک تہذیبوں کو جوڑنے کا راستہ ہے، مستقبل ڈیجیٹل روابط میں ہے، ڈیجیٹل میڈیا ہماری نئی راہداری ہے، عطاء اللہ تارڑ
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ایسی قوم ہے جو تہذیبوں کے سنگم پر واقع ہے، سی پیک تہذیبوں کو جوڑنے کا راستہ ہے، ہم موہنجو داڑو اور ٹیکسلا جیسے تاریخی ورثوں کے وارث ہیں، یہ وہ تہذیبیں ہیں جو محض تاریخ کا باب نہیں بلکہ ہمارے شعور، ہنر اور نوجوانوں کے افکار میں زندہ ہیں، حکومت نے ثقافت اور ورثے کی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل شروع کر دیا ہے، مستقبل ڈیجیٹل روابط میں ہے، ڈیجیٹل میڈیا ہماری نئی راہداری ہے، عالمی تہذیبی اقدام کا وژن پیش کرنے پر صدر شی جن پنگ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا...
کراچی: پولینڈ کی ایگا سوائیٹک نے سوئس پلیئر بیلنڈا بینسک کو مات دے کر پہلی بار ومبلڈن کے فائنل میں جگہ بنالی۔ ایگا سوائیٹک کو ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں فتح کیلیے زیادہ محنت نہیں کرنا پڑی، ایک گھنٹے اور 11 منٹ میں میچ جیت کر فیصلہ کن معرکے کیلیے کوالیفائی کرلیا۔ فائنل میں ایگا سوائیٹک کا مقابلہ امینڈا انیسمووا سے ہوگا جنہوں نے پہلے سیمی فائنل میں ورلڈ نمبر ون ارینا سیبالینکا کو 3 سیٹس پر مشتمل مقابلے میں زیر کیا تھا، وہ بھی پہلی بار ومبلڈن کے فائنل میں پہنچی ہیں۔ سیبالینکا نے تیسری مرتبہ سیمی فائنل میں رسائی پائی تھی مگر اس بار بھی آل انگلینڈ کلب پر فیصلہ کن معرکے میں رسائی حاصل نہیں کرپائیں۔ ادھر مینز سنگلز...
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے کیس میں بریت کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی ودیگر کے خلاف 9 مئی کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے کی ، جس میں عدالت نے شاہ محمود قریشی کی طرف سے بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ دورانِ سماعت شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ عدالت نے اس کیس میں کئی ملزمان کو بری کردیا ہے۔ عدالت نے ملزمان کو 8 مارچ 2025 کو اس کیس میں بری کیا۔ وکیل کے مطابق شاہ...
یونیورسٹی کے طلباء اور فیکلٹی کے ساتھ ایک خصوصی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مظفر آباد میں یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کیا اور طلباء سے خصوصی بات چیت کی۔ ذرائع کے مطابق کشمیری طلباء نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پرتپاک استقبال کیا۔ یونیورسٹی کے طلباء اور فیکلٹی کے ساتھ ایک خصوصی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد کیا گیا۔ سیشن کے دوران، طلباء نے کشمیر کاز سے اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اسے ہر قیمت پر دوبارہ حاصل کریں گے، پاکستان اور کشمیر...
ذرائع کے مطابق حریت رہنما الطاف حسین وانی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید اور نائب صدر خالد محمود جوشی اور دیگر نے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل ای یو کے زیراہتمام برسلز میں ایک تقریب میں شہدائے کشمیر خصوصا معروف نوجوان رہنماء برہان مظفر وانی کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حریت رہنما الطاف حسین وانی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید اور نائب صدر خالد محمود جوشی اور دیگر نے خطاب کیا۔مقررین نے شہید برہان وانی سمیت تمام کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے جدوجہد آزادی کشمیری کو ناقابل تنسیخ...
— فائل فوٹو پروینشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق رواں سال مون سون بارشوں میں 39 شہری جاں بحق اور 103زخمی ہوئے۔ آج سے17جولائی تک مختلف حصوں میں بارشوں کا امکانپنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور بارش کی پیش گوئی ہے، کشمیر، گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بوسیدہ عمارتیں گرنے کے واقعات میں 24 افراد جاں بحق ہوئے، آسمانی بجلی گرنے سے 3 اور 8 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوئے۔دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے مون سون بارشوں کا سلسلہ 17 جولائی...
علامتی فوٹو لاہور کے علاقے ڈیفنس میں خاتون کو سوشل میڈیا پر جانور کو مار کر ان کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے لاہور میں پیش آنے والے افسوناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے خانسہ حسین نامی خاتون کے گھر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گھر میں موجود پرندوں اور جانوروں کو وائلڈ لائف اور متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کا ذہنی توازن متاثرہ لگتا ہے جس پر اسے مینٹل اسائلم میں منقتل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق خاتون سوشل میڈیا پر جانوروں کو مار کر عوام کو جانور خریدنے پر زور بھی ڈالتی تھی، ملزمہ...

بیجنگ: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا بین الاقوامی فورم سے خطاب، پاکستان چین تعلقات اور ثقافتی تعاون پر زور
بیجنگ(نیوز ڈیسک)بیجنگ میں منعقدہ بین الاقوامی فورم “سولائزیشن ایکسچینج اینڈ میوچل لرننگ” سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان اور چین کے تاریخی تعلقات، مشترکہ تہذیبی ورثے اور ڈیجیٹل دور میں نئی جہتوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان صرف جغرافیائی ہمسائے نہیں بلکہ ہمارے درمیان صدیوں پر محیط تہذیبی اور ثقافتی رشتہ موجود ہے۔ “ہم چین کو ہمیشہ اپنا آئرن برادر کہتے ہیں، یہ صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ہماری باہمی وابستگی اور اعتماد کی علامت ہے۔” عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ شاہراہِ ریشم اب سی پیک کی صورت اختیار کر چکی ہے جو محض ایک تجارتی راستہ نہیں بلکہ تہذیبوں کو جوڑنے کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جولائی 2025ء) پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں نو مسافروں کو بسوں سے اتار کر قتل کرنے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اس کا الزام بھارت پر عائد کیا ہے۔ وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق شہباز شریف نے کہا، ''نہتے شہریوں کا قتل 'فتنۃ الہندوستان' کی کھلی دہشت گردی ہے۔‘‘ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا،''بے گناہ افراد کے خون کا بدلہ لیا جائے گا اور دہشت گردوں سے پوری قوت سے نمٹیں گے۔‘‘ پاکستان میں جمعے کے روز حکام نے بتایا کہ جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں جمعرات کی شام کو مسلح افراد نے...

تولیدی صحت، تعلیم اور سماجی تحفظ میں سرمایہ کاری ہی مضبوط قوم کی بنیاد ہے، آصفہ بھٹو زرداری کا یوم آبادی کے موقع پر پیغام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہر ماں کی صحت، ہر بچے کا تحفظ اور ہر خاندان کی ترقی ہمارا قومی فرض ہے، ہماری توجہ اس بات پر مرکوز رہنی چاہیے کہ ہر ماں صحت مند ہو، ہر بچہ محفوظ ہو اور ہر خاندان کو ترقی کرنے کا موقع ملے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق خاتون اول نے ان خیالات کا اظہار عالمی یوم آبادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو زچگی کی صحت، بچوں کی فلاح و بہبود اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے سنگین چیلنجز درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تولیدی...
فلسطینی کارکن محمود خلیل کی ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف 2 کروڑ ڈالر ہرجانے کی درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) امریکا میں فلسطین کے حامی مظاہروں کے نمایاں رہنما محمود خلیل نے جمعرات کو ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف 20 ملین ڈالر (تقریباً 56 کروڑ روپے) ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔ محمود خلیل کا کہنا ہے کہ انہیں غیرقانونی طور پر گرفتار، حراست میں رکھا گیا اور ملک بدر کرنے کی کوشش کی گئی تاکہ انہیں اور ان کے خاندان کو خوفزدہ کیا جا سکے۔ ان کی جانب سے درخواست سینٹر فار کونسٹی ٹیوشنل رائٹس کے تعاون سے جمع کرائی گئی ہے۔ دعوے میں کہا گیا ہے کہ خلیل کو شدید ذہنی...

عافیہ صدیقی وطن واپسی کیس ؛رپورٹ پیش نہیں کی گئی تو صرف کابینہ نہیں وزیراعظم کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے اظہار برہمی کیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کہاکہ امریکی عدالت میں معاونت سےانکار کی وجوہات پر رپورٹ مانگی تھی، رپورٹ پیش نہیں کی گئی تو پوری کابینہ کوطلب کروں گا، جسٹس اعجاز اسحاق نے کہاکہ کیوں نہ وفاقی کابینہ میں شامل وزرا کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے؟عدالت صرف کابینہ نہیں وزیراعظم کے خلاف بھی کارروائی کرےگی، جون میں عدالت نے جواب طلب کیاتھا۔ دل کی تکلیف، ڈاکٹرز کا شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری کرنے پر...
کینیڈا کے شہر سرے میں بھارتی کامیڈین کپل شرما کے حال ہی میں لانچ ہونے والے ریسٹورنٹ ”کیپس کیفے“ پر بدھ کی رات فائرنگ کی گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے نتیجے میں کم از کم 9 گولیاں چلائی گئیں جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ خوش قسمتی سے، اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم اس حملے نے سیکیورٹی کے حوالے سے تشویش ضرورپیدا کر دی ہے رپورٹس میں یہ بھی کہا گہا ہے کہ بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (NIA) کی سب سے زیادہ مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کالعدم تنظیم بابا خالصہ انٹرنیشنل (BKI) کے کارندے ہرجیت سنگھ لڈی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول...
بلوچستان میں لسانی شناخت کی بنیاد پر قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا۔ جمعرات کی شب کوئٹہ کو ڈیرہ غازی خان سے ملانے والی قومی شاہراہ این 70 پر سر ڈھاکہ کے مقام پر مسلح افراد نے بسوں کو روکا اور مسافروں کی شناخت کرنے کے بعد پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 افراد کو گاڑیوں سے اتار کر بے دردی سے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے بلوچستان: شناخت کی بنیاد پر بسوں سے اتار کر پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 افراد قتل انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق صوبہ پنجاب سے تھا۔ مرنے والوں میں 2 بھائی جابر اور عثمان شامل...
پشاور: ویمن یونیورسٹی کی ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر کرنے کے الزام میں عدالت نے ڈپٹی کمشنر صوابی کو طلب کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے ویمن یونیورسٹی صوابی کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر شیئر کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران ڈپٹی کمشنر صوابی اور وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی صوابی کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل محمد حمدان ایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر صوابی نے بغیر اجازت ویمن یونیورسٹی کی ویڈیو اپنے ذاتی ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کی،...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پخونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی غرض سے دائر 22 اے کی درخواست پر پشاور کی سیشن کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 12 جولائی کو جواب طلب کر لیا ہے۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عصمت اللہ وزیر نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے لاہور بار ایسوسی ایشن کو 5 کروڑ روپے فنڈ فراہم کیا، جو اس صوبے کے عوام کی امانت تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فنڈ کے غیر متعلقہ استعمال...
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی مزاحمت کرنے پر جان لے لی, ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر جاں بحق ہونے والوں کی نصف سنچری مکمل ہوگئی. مقتول تیرہ روز قبل اپنے والد کے انتقال پر سعودی عرب سے کراچی آیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے اورنگی ٹاؤن کے علاقے ایک نمبر قذافی چوک کالا میدان کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، مقتول کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لائی گئی. ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 25 سالہ جبران خان ولد جمع خان کے نام سے کی گئی ، فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے...

”میری بے چینی کا علاج نماز کا کمرہ ہے“، دبئی کے پام جمیرا میں واقع ثانیہ مرزا کے شاندار ولا کا سب سے پُرسکون گوشہ
معروف بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بتایا کہ ان کےدبئی کے گھر میں سب سے پسندیدہ کمرہ نماز کا کمرہ ہے۔ جہاں انہیں روحانی سکون ملتا ہے۔ ٹینس کی دنیا میں اپنا نام بنانے والی بھارتی اسٹار ثانیہ مرزا اب اگرچہ پروفیشنل کورٹ سے ریٹائر ہو چکی ہیں، لیکن اُنہوں نے اپنی ذاتی زندگی میں دبئی کے پام جمیرا آئی لینڈ پر ایک ایسا گھر بسایا ہے جو سکون، محبت، خوبصورتی اور روحانیت کی جھلک پیش کرتا ہے۔ شعیب ملک کے بغیر بچہ پالنے میں کتنی مشکل ہو رہی ہے، ثانیہ مرزا کا انٹرویو اس شاندار دو منزلہ ولا میں وہ اپنی بہن انعم مرزا اور بیٹے اذہان کے ساتھ رہتی ہیں۔ یہ گھر مبینہ طور پر انہوں...

تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھ انسانی تہذیب اور عالمی امن و ترقی کے لیے ایک اہم محرک ہے، چینی میڈیا سروے
تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھ انسانی تہذیب اور عالمی امن و ترقی کے لیے ایک اہم محرک ہے، چینی میڈیا سروے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز بیجنگ :عالمی تہذیبوں کے مکالمے پر وزارتی کانفرنس کے موقع پر،سی جی ٹی این اور رین من یونیورسٹی آف چائنا نے مشترکہ طور پر دنیا کے 41 ممالک کے 12,000 جواب دہندگان پر مشتمل ایک سروے کیا۔ سروے میں جواب دہندگان نے عمومی طور پر اس بات پر اتفاق کیا کہ تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھ انسانی تہذیب کی ترقی اور عالمی امن و ترقی کے فروغ میں ایک اہم محرک ہے ۔ یہ بھی تسلیم کیا گیا کہ صدر شی جن پھنگ کی طرف سے پیش...
چین آسیان کو اپنی ہمسایہ سفارتکاری کے لئے ترجیح کے طور پر دیکھتا ہے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 July, 2025 سب نیوز کوا لا لمپور :چین – آسیان وزرائے خارجہ کا اجلاس ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں منعقد ہوا جس کی مشترکہ صدارت چینی وزیر خارجہ وانگ ای اور چین – آسیان تعلقات کے کوآرڈینیٹر ممالک کے نمائندوں نے کی۔آسیان ممالک کے وزرائے خارجہ، آسیان مبصرین اور آسیان کے سیکرٹری جنرل نے اس اجلاس میں شرکت کی۔جمعرات کے روزاس موقع پر وانگ ای نے کہا کہ چین آسیان کو اپنی ہمسایہ سفارتکاری کے لئے ترجیح اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے ایک مثالی زون کے طور پر دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا...
چین کا14واں پانچ سالہ منصوبہ : معدنیات کی دریافت کا ہدف قبل از وقت مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 10 July, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی وزارت قدرتی وسائل کی رپورٹ کے مطابق، سال 2025 کی پہلی ششماہی میں چین کو اہم معدنی وسائل کی تلاش میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ اس دوران نئے معدنی ذخائر کے 38 مقامات کی دریافت ہوئی، جو گزشتہ سال کی نسبت 31 فیصد زیادہ ہے، جن میں سے 25 مقامات میں درمیانے یا بڑے سائز کی کانیں شامل ہیں۔اسی دوران، نان آئل اور گیس معدنی وسائل کی تلاش میں قومی سرمایہ کاری میں اضافہ جاری رہا، اور 6.693 ارب یوآن کی سرمایہ کاری لگائی گئی جو سال بہ سال 23.9 فیصدکا اضافہ ہے....
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغوا اور قتل کی مذمت کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ دہشتگردوں سے پوری قوت سے نمٹیں گے، بے گناہ افراد کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نہتے شہریوں کا قتل فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عزم، اتحاد اور طاقت سے دہشت گردی کے ناسورکو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔ حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین واضح رہے کہ گزشتہ روز فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نےکوئٹہ سے لاہور جانیوالی مسافر بس سے 9 مسافروں کو اغوا کرکے قتل کردیا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے وارم اَپ میچز کے لیے تین وینیوز کا انتخاب کر لیا گیا، میگا ایونٹ آئندہ سال 12 جون سے انگلینڈ اینڈ ویلز میں شروع ہوگا۔وارم اَپ میچز کے لیے جن وینیوز کا انتخاب کیا گیا ان میں صوفیہ گارڈنز کارڈف، کاؤنٹی گراؤنڈ ڈربی اور لفبرا یونیورسٹی شامل ہے۔ورلڈ کپ میں شریک 12 ٹیموں کے درمیان 33 میچز 24دنوں میں 7 گراؤنڈز پر کھیلے جائیں گے جس کا فائنل 5 جولائی کو لارڈز میں ہوگا۔ اب تک 8 ٹیمیں پہلے ہی ایونٹ کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں جبکہ 4 ٹیموں کا فیصلہ آئندہ برس کوالیفائر کے ذریعے کیا جائے گا۔ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر بیٹ باریٹ وائلڈ کا کہنا ہے...
نجی ایئرلائن ایئرسیال کی ایک حیران کن غفلت نے ایک عام مسافر کو اُس کی منزل کراچی کے بجائے سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچا دیا۔ یہ واقعہ اس وقت منظرِ عام پر آیا جب لاہور سے کراچی جانے والے ایک مسافر نے فلائٹ میں 2 گھنٹے بیٹھنے کے بعد سوال کیا کہ ’ہم کراچی کب پہنچیں گے؟‘ جس پر پورا عملہ پریشان ہو گیا۔ متاثرہ مسافر کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر 2 طیارے کھڑے تھے، اور اسے ایئرسیال کے عملے نے جدہ جانے والی پرواز میں سوار کروا دیا۔ میں نے ٹکٹ ایئرہوسٹس کو بھی دکھایا، مگر کسی نے نہیں بتایا کہ میں غلط فلائٹ پر سوار ہوں۔ میرے پاس نہ پاسپورٹ تھا اور نہ ویزہ، پھر بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد دشمن کو عبرت کا نشان بنا کر چھوڑیں گے۔بلوچستان کے علاقے سرہ ڈاکئی میں قومی شاہراہ پر پیش آنے والے دہشتگردی کے دل دہلا دینے والے واقعے پر ملک بھر میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔انہوں نے دہشتگردی کو بھارت کے اسپانسرڈ نیٹ ورک کا شاخسانہ قرار دیا اور کہا کہ نہتے مسافروں کو شناخت کے بعد فائرنگ کا نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف بدترین جرم ہے۔محسن نقوی نے اس سفاکانہ عمل کو فتنۃ الہندوستان ...
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع ایک فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر کی میت لے کر ان کے بھائی لاہور روانہ ہوگئے۔ اداکارہ کے بھائی نوید اصغر میت وصول کرنے کے لیے گزشتہ روز کراچی پہنچے تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوید اصغر کا کہنا تھا کہ ایک ماہ قبل پھپھو کا انتقال ہوا والدین صدمے میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر دیا گیا کہ والدین بہن کو قبول نہیں کررہے جو افواہیں تھیں، ہم پہلے دن سے انتظامیہ اور پولیس سے رابطے میں ہیں۔ حمیرا اصغر کی تدفین لاہور میں کی جائے گی۔ اداکارہ کے بھائی کی میڈیا سے گفتگو اداکارہ کے بھائی کے مطابق ان کا ایک سال سے حمیرا اصغر سے رابطہ منقطع تھا،...
اسلام آباد(اوصاف نیوز) ملک بھر میںمون سون کی تباہ کن بارشوں کے باعث فضائی آپریشن بھی شدید متاثر ہوا ، موسم کی خرابی کی وجہ سے درجنوں پروازوں کی آمد و رفت میں تاخیر اور بعض کی روانگی منسوخ ہو گئی۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق خراب موسم کے باعث 3 پروازوں کو متبادل ائیرپورٹس پر لینڈ کرایا گیا جبکہ 3 پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور درجنوں پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ قومی ائیرلائن کی پرواز PK-734 جو پیرس سے لاہور آ رہی تھی، اسے موسم کی خرابی کے باعث ملتان میں لینڈ کرایا گیا۔نجی ائیرلائن کی پرواز 674 جو کراچی سے اسلام آباد جا رہی تھی روانگی کے بعد موسم خراب ہونے پر واپس کراچی بلا لی گئی۔ اسی...
بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی پشت پناہی سے کام کرنے والی دہشتگرد تنظیم بی ایل اے نے ایک بار پھر انسانیت سوز کارروائی کرتے ہوئے صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے دس بے گناہ پاکستانی شہریوں کو اغوا کر لیا ہے۔ یہ واردات لورالائی اور موسیٰ خیل کے درمیانی علاقے میں اُس وقت پیش آئی جب دہشتگردوں نے زبردستی سڑک پر غیرقانونی ناکہ لگا کر گاڑیوں کو روکا اور شناخت کی بنیاد پر مخصوص افراد کو زبردستی ساتھ لے گئے۔ یہ واقعہ نہ صرف ایک سنگین نوعیت کی دہشت گردی ہے، بلکہ نسلی امتیاز پر مبنی نفرت، تعصب اور شدت پسندی کی بدترین شکل بھی ہے۔ اس نوعیت کی اغوا کاری محض اتفاقی نہیں بلکہ ایک سوچے سمجھے...
سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے حالیہ مردم شماری کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مملکت کی کل آبادی 3 کروڑ 53 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک کی آبادی میں مردوں کا تناسب 62.1 فیصد ہے جبکہ خواتین کی شرح 37.9 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں غیر ملکیوں کے لیے جائیداد خریدنے کا نیا نظام منظور سعودی شہری مجموعی آبادی کا 55.6 فیصد ہیں، جب کہ غیر ملکیوں کی تعداد 44.4 فیصد ہے، جو کہ مملکت میں موجود تنوع کی عکاسی کرتی ہے۔ عمر کے اعتبار سے 22.5 فیصد افراد کی عمر 15 سال سے کم ہے، جب کہ 15 سے 64...
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع مستونگ کے علاقے سرہ ڈاکئی میں نہتے مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فتنہ الہندوستان کی کھلی دہشتگردی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی شناخت پر معصوموں کا قتل ناقابل معافی جرم ہے اور اس کا جواب سخت، فیصلہ کن اور فوری ہوگا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشتگردوں نے انسانیت نہیں بلکہ بزدل درندوں کا چہرہ دکھایا ہے، بلوچستان کی مٹی میں بہایا گیا بے گناہوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، ریاست ان قاتلوں کو زمین کے اندر بھی چھپنے نہیں دے گی۔میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کو تباہ کرنے کی ہر کوشش کو طاقت، عزم اور اتحاد سے کچلا...
حال ہی میں اداکار سدھارتھ شکلا اور شیفالی جریوالا کی مبینہ طور پر ہارٹ اٹیک سے موت کو سوشل میڈیا پر اینٹی ایجنگ ٹریٹمنٹس اور کورونا ویکسین سے منسوب کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے اینٹی ایجنگ ٹریٹمنٹس کو زیادہ مورد الزام ٹھہرایا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اداکارہ شیفالی جریوالا کو دل کا دورہ کیوں پڑا؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی اینٹی ایجنگ ٹریٹمنٹس کیا ہیں اور اس کے انسانی صحت پر کیا منفی اثرات ہوسکتے ہیں، کس عمر کے افراد ان ٹریٹمنٹس کو لے سکتے ہیں؟ اور ان ٹریٹمنٹس کو لینے سے قبل کن چیزوں کو مد نظر رکھنا ضروری ہے جانتے ہیں ماہرین سے۔ ماہرین صحت کے مطابق اینٹی ایجنگ دراصل وہ طبی، غذائی یا کاسمیٹک...
فیصل آباد میں تاجر کے بیٹے کا اغوا کے بعد قتل کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان مقتول کے محلے دار نکلے، تاوان کے لئے 7 جولائی کو اغوا کیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے لاش کرائے کے مکان میں رکھی، بعد میں قریبی علاقے میں پھینک دی تھی۔
آصف رضوی ،عرفان نقوی ،جلیس صدیقی ، عاصم خان ، ظفر جہنگی خان اور انسپکٹر ذوالفقارودیگر ڈائریکٹر جنرل شاہ میر بھٹو کی میٹنگ میں افسران کو بلا کر حراست میں لیا گیا ،مزید گرفتاریاں متوقع کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے کے بعد متعلقہ افسران کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا، سندھ بلڈنگ کنٹرول کے دفتر میں جاری میٹینگ کے دوران پولیس نے نامزد افسران کو حراست میں لے لیا ،، چھاپہ اس وقت مارا گیا جب نئے ڈی جی ایس بی سی اے شاہ میر بھٹو چارج لینے کے بعد تمام افسران کے ساتھ اپنے دفتر میں پہلااجلاس کر رہے تھے ،چھاپہ مارٹیم نے تمام افسران کو کانفرنس روم میں میٹنگ کے بہانے بلایا تھا،حراست میں لئے جانے...
ریاض احمدچودھری بھارتی جیل حکام کشمیری نظر بندوں کے ساتھ بالکل وہی سلوک کر رہے ہیں جو اسرائیلی حکام فلسطینی قیدیوں کیساتھ کر رہے ہیں۔ کشمیری نظربندوں کے اہل خانہ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور انسانی حقوق کی دیگر بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ جیلوں میں انکے پیاروں کیساتھ روا رکھنے جانے والے غیر انسانی سلوک کا فوری نوٹس لیں اورا نکی رہائی کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔ بی جے پی کی بھارتی حکومت نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں برسہا برس سے قید کشمیری حریت قیادت اور دیگر سیاسی نظربند وں کو علاج معالجے کی سہولت سے محروم رکھا ہے جس کی وجہ سے وہ کئی خطرناک امراض میں مبتلا ہو...

کسانوں کو 100 ارب کے قرض، 20 ہزار ٹریکٹر سبسڈی پر ملیں گے: گندم کے کاشتکار کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے محکمہ زراعت کے پراجیکٹس کے فیز ٹوکے آغاز کی اصولی منظوری دے دی۔ کاشتکاروں کو فیز ٹو میں 628000 کسان کارڈ کے ذریعے100 ارب روپے کے لون دیئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت محکمہ زراعت سے متعلق خصوصی اجلاس سی ایم سپیشل پراجیکٹس فیز ٹو کی منظوری دی گئی۔ پوٹھو ہار میں ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پروگرام کے تحت 500 منی ڈیم اور 250 آبی ذخائر کے پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا اور کسان کارڈ فیز ٹو کے تحت 100 ارب روپے کے بلاسود لون دینے پراتفاق کیا گیا۔ گرین ٹریکٹر، ماڈل ایگریکلچر، ٹیوب ویل سولرائزیشن، ایگری ایجویٹ، ویٹ پروگرام، سپر سیڈر، سٹرس، پوٹھو ہار، ایگری ٹرانسفارمیشن اور دیگر امور پر بریفنگ دی...
لاہور (خصوصی نامہ نگار+ آئی این پی) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے 26 معطل ارکان کے خلاف آئینی ریفرنسز پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق، یہ ریفرنسز آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 63(2) کو آرٹیکل 113 کے ساتھ ملا کر دائر کیے گئے ہیں، جن میں متعلقہ ارکان کی نااہلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی کو یہ ریفرنسز باقاعدہ طور پر موصول ہو چکے ہیں، جن پر آئینی اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شفاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے سپیکر نے تمام 26 معطل ارکان اسمبلی کو ذاتی سماعت کا موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پولیس مقابلہ اور دیگر کارروائیوںمیں خاتون منشیات فروش ، زخمی ملزم سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پھلیلی پولیس نے دوران پیٹرولنگ مختلف مقامات سے کارروائیاں کرتے ہوئے تیار شدہ مین پوری اور چرس کی سپلائی ناکام بنادی، خاتون سمیت 2 ملزمان کوگرفتارکرلیا ،گرفتار خاتون منشیات سپلائر سہانہ زوجہ سجاد جتوئی کے قبضے سے 502 گرام چرس برآمد ہوئی گرفتار مین پوری سپلائر محمد عمر قریشی کے قبضے سے 500 عدد تیار شدہ مین پوری برآمد ہوئی ،گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات حاصل کی گئی جس کے مطابق ملزمان پھلیلی، پریٹ آباد سمیت مختلف علاقوں میں منشیات و مین پوری کی سپلائی میں سرگرم تھے جبکہ ملزم محمد عمر قریشی پولیس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ریجن کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ مون سون بارشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ریجن کے دفتر واقع سوک سینٹر حیدرآباد میں مرکزی ایمرجنسی سیل قائم کر دیا گیا ہے، جو24گھنٹے کام کر رہا ہے جس کا فون نمبر 0229200217 ہے،اس سلسلے میں خستہ حال عمارتوں کے رہائشیوں کو بارشوں کے دوران کسی بھی ممکنہ حادثہ سے محفوظ رکھنے کے لیے پیشگی خستہ حال عمارتیں خالی کرنے کے اطلاع نامے اور نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں جبکہ خطرناک عمارتوں پر بینرز بھی نمایاں طور پر آویزاں کیے گئے ہیں۔اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (آن لائن) سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بلاول زرداری عالمی سطح پر پاکستان کی باوقار آواز بن چکے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی کے انٹرویو کے حوالے سے اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول نہ صرف نوجوان قیادت کے نمائندہ ہیں بلکہ پاکستان کے لیے ایک باوقار عالمی آواز بھی بنتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی جیسے نہایت حساس موضوع پر بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مقدمہ جس اعتماد، تیاری اور تدبر سے پیش کیا گیا، وہ قابلِ ستائش ہے۔ کرن تھاپر جیسے سخت گیر اور تجربہ کار صحافی کے سامنے اس اعتماد سے بات کرنا اور انہیں دفاعی پوزیشن پر لانا بلاول کی سیاسی بصیرت...

نیشنل ٹریفک کمیشن کی ہنگامی بنیاد پر تنظیم نو کی ہدایت،پی این ایس سی کو عالمی معیار کی کمپنی بنانے کیلیے جامع پلان طلب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن +اے پی پی ) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان نیشنل شپکنگ کارپوریشن(PNSC) کو بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کے لیے جامع منصوبہ طلب کرلیا۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل شپنگ کارپوریشن کی تنظیمِ نو، اصلاحات، کارکردگی کے جائزے اور اسے بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کے شپنگ شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے، انہوں نے ہدایت دی کہ شپنگ شعبے میں نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے جامع پلان مرتب کرکے پیش کیا جائے۔علاوہ ازیں وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عمان (اے پی پی) اردن میں متعلقہ سرکاری اداروں نے کالعدم جماعت ’’اخوان المسلمون‘‘ سے منسلک مالیاتی فرنٹ سمجھی جانے والی انجمنوں اور کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ العربیہ کو یہ بات اردنی خبر رساں ایجنسی ’’پترا‘‘نے ایک با خبر ذریعے کے حوالے سے بتائی۔کمپنیوں کے نگرانِ عام نے ’’منتد تدریب وتمین المر والطفل‘‘نامی کمپنی کی خلاف ورزیوں کو اٹارنی جنرل کو بھیج دیا ہے، کیونکہ اس نے 2024کے مالیاتی گوشوارے فراہم نہیں کیے اور نہ اس کے اصل مستفیدوں کی شناخت ظاہر کی۔اسی طرح وزارتِ سماجی ترقی کی تحلیل کمیٹی نے 3 انجمنوں کا معاملہ اٹارنی جنرل کو بھجوا دیا ہے۔ ان کے نام’’جمعی الہلال الاخضر‘‘،’’جمعی العرو الوثقی‘‘، اور ’’مبادر سواعد العطا‘‘ہیں۔ ان...
کراچی: شہر قائد ایک بار پھر فائرنگ کے واقعات کی لپیٹ میں آ گیا، جہاں کمسن بچے سمیت تین افراد زخمی ہو گئے، یہ واقعات سرجانی ٹاؤن، کورنگی اور اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں پیش آئے۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے گرین لائن بس اسٹاپ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان احسن زخمی ہو گیا۔ زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب کورنگی سنگر چورنگی سیکٹر 27-C میں ذاتی جھگڑے کے دوران ہونے والی فائرنگ سے 24 سالہ عبدالقدیر زخمی ہو گیا۔ زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) سیپکو کی کھلی کچہری میں عوام پھٹ پڑے، ناجائز بلنگ اور بدعنوانی کے خلاف شدید احتجاج، سکھر میں سیپکو (SEPCO) کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی اور بجلی سے متعلق شکایات، مسائل اور مظالم کے خلاف کھل کر آواز بلند کی۔ کچہری کے دوران عوام کی جانب سے سیپکو کی مبینہ زیادتیوں، ناجائز بلنگ، غیر قانونی کٹوتیوں اور ناقص سروس کے خلاف شدید احتجاج سامنے آیا۔شہریوں کا کہنا تھا کہ سیپکو کی طرف سے بھیجے جانے والے بجلی کے بلوں میں بے تحاشا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ناجائز ڈِیڈکشن اور میٹر یونٹس کی بنیاد پر لاکھوں روپے کی کٹوتیاں کی جا رہی ہیں، جو...
فائل فوٹو کوئٹہ سے لاہور جانے والی مسافر بسوں سے 9 مسافروں کو اغوا کرنے کے بعد قتل کردیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر ژوب نوید عالم نے بتایا کہ دہشت گردوں نے مسافروں کو بسوں سے اتار کر شناخت کے بعد قتل کیا، جاں بحق مسافروں کی میتوں کو رکھنی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے تمام افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، بلوچستان حکومت اس واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے۔شاہد رند نے کہا کہ جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے، یہ ماضی کے واقعات کا ہی تسلسل ہے، یہ پاکستان...