جی بی اسمبلی نے نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
اسمبلی نے کثرت رائے سے بجٹ میں چند ترامیم کی منطوری دینے کے بعد 1 کھرب 48 ارب 63 کروڑ 20 لاکھ روپے کا بجٹ منظور کیا۔ بجٹ پر حکومتی ممبران نے حمایت میں ووٹ دیا جبکہ اپوزیشن نے بجٹ کی مخالفت کی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی نے نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دیدی۔ بدھ کے روز بجٹ پر بحث کے دوران اپوزیشن اور حکومتی اراکین میں گرما گرم بحث ہوئی۔ اپوزیشن نے بجٹ پر شدید تنقید کی جبکہ حکومت کے بعض اراکین نے بھی بجٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں اسمبلی نے کثرت رائے سے بجٹ میں چند ترامیم کی منطوری دینے کے بعد 1 کھرب 48 ارب 63 کروڑ 20 لاکھ روپے کا بجٹ منظور کیا۔ بجٹ پر حکومتی ممبران نے حمایت میں ووٹ دیا جبکہ اپوزیشن نے بجٹ کی مخالفت کی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کوہستان میگاسکینڈل میں بڑی پیش رفت ‘ ملزم نے پلی بارگین کی درخواست دیدی
پشاور (بیورو رپورٹ) کوہستان میگا سکینڈل میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سی اینڈ ڈبلیو داسو کوہستان کے ہیڈ کلرک قیصر اقبال نے پلی بارگین کیلئے احتساب عدالت میں درخواست جمع کرا دی۔ نیب ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنے بینک اکاؤنٹس اور اربوں روپے کے اثاثوں کا ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم دل، پھیپھڑوں اور کینسر کے عارضے میں مبتلا ہے اور اس وقت ایبٹ آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج ہے۔ ملزم نے شدید بیماری کے باعث پلی بارگین کی درخواست منظور کرنے کی استدعا کی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق قیصر اقبال نے واجب الادا تمام رقم ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ اس کے 10 ارب روپے سے زائد کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس موجود ہیں۔ ذرائع کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ قیصر اقبال کی پلی بارگین کی درخواست ایک دو روز میں منظور کیے جانے کا امکان ہے۔