وزیر اعظم شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے ملاقات کی۔
(جاری ہے)
بدھ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
ن لیگی اعلیٰ قیادت کا ملکی معاشی صورتحال، کرپشن روک تھام کے اقدامات پر غور
فائل فوٹوحکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے ملکی معاشی صورتحال اور کرپشن کی روک تھام کے اقدامات پر غور شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق مری میں ن لیگ کے سربراہ نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ملاقات ہوئی، جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت سینئر پارٹی رہنما موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطح ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، حکومتی معاملات اور پارٹی امور پر مشاورت ہوئی۔
اس دوران ملکی معاشی صورتحال اور کرپشن کی روک تھام کے اقدامات پر غور کے ساتھ وفاق اور پنجاب حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں اپوزیشن کی احتجاجی تحریک کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔