بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہتک عزت کیس کی سماعت 28 جون تک ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ہتکِ عزت کے دعوے پر سماعت 28 جون تک ملتوی کر دی گئی۔
سیشن کورٹ لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف شہباز شریف کے 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
عدالت نے وزیرِاعظم شہباز شریف کے لیگل نوٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست بھی بانی پی ٹی آئی کے وکیل کے حوالے کردی۔
درخواست میں کہا گیا کہ دعویٰ دائر کرنے سے پہلے لیگل نوٹس سمیت تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں۔
سیشن کورٹ لاہور میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف شہباز شریف کے ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف ویڈیو لنک پر جرح کے لیے پیش ہوئے۔
یاد رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل حسین چوٹیا نے دعوے میں لیگل نوٹس نہ ہونے کا اعتراض لگایا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی کے شہباز شریف کے کے خلاف
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔