شہباز شریف کا ایرانی صدر کو فون،امن بحالی کی اہمیت پر زور
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اور مذاکرات و سفارت کاری کے ذریعے امن کی بحالی کی اہمیت پر زور دیا۔ صدر پزشکیان نے حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی مستقل اور اصولی حمایت پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پاکستان مشرق وسطی میں تیزی سے ابھرتی ہوئی صورتحال پر مستقل طور پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)سمیت تمام سفارتی فورمز پر ایران کے لیے پاکستان کی
حمایت کا اعادہ کیا اور تمام فریقوں سے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی پاسداری پر زور دیا۔ ایرانی صدر نے تنازع کے پرامن حل کو فروغ دینے میں پاکستان کے تعمیری کردار کا اعتراف کیا۔ دونوں رہنمائوں نے اس مشکل ترین وقت میں امت کے درمیان اتحاد کی اہمیت پر اور باہم رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔علاوہ ازیںوزیراعظم شہباز شریف نے قطر اور سعودی عرب کے سفیروں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے پر اظہار تشویش کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں قطری سفیر علی مبارک الخاطر سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے قطر کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا، قطری سفیر نے فوری رابطے اور یکجہتی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔شہباز شریف نے سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی رپورٹس پر تشویش کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کی بحالی کے لئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مل کر مشرق وسطی میں امن کوششوں کو تیز کرے گا۔سعودی سفیر نواف المالکی نے بروقت رابطے اور تشویش کے اظہارپر وزیراعظم شہبازشریف سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کو مل کر خطے میں امن کے لیے کام جاری رکھنا چاہیے۔علاوہ ازیں پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے،چین کی جانب سے مالی اور اقتصادی مدد سے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد ملی جس کے نتیجے میں ملک کے میکرو اکنامک آٹ لک میں بہتری آئی۔وزیراعظم نے چینی صدر شی جن پنگ اور چین کے وزیر اعظم لی کیانگ کے لیے نیک خواہشات اور آئندہ ایس سی او سربراہ اجلاس کے کامیاب انعقاد کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا۔ انہوں نے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اپنے دورہ چین کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان جاری مشاورت کا ذکربھی کیا۔مزید برآںوزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین قومی احتساب بیورو لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نے ملاقات کی۔چیئرمین نیب نے وزیراعظم کو قومی احتساب بیورو کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ برائے سال 2023-24پیش کی۔اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیب کے زیر التوا مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے کرپشن اور بد عنوانی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،نیب مالیاتی فراڈ کے متاثرین کی مدد کرنے اور ان کی رقوم کی جلد واپسی یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف شہباز شریف نے کہ پاکستان پر زور دیا کیا اور کے لیے چین کے
پڑھیں:
طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں طوفانی سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف اور بحالی کے لیے کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سکردو میں دریائی کٹاو کے سبب سترانگلونگما کواردو اور حوطو رنگاہ کے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ زرعی اراضی اور درخت دریا برد ہو رہے ہیں لیکن تاحال کوئی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کو کواردو حوطو رنگاہ اور رزسنا رنگاہ کے دریائی کٹاو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا چاہیے۔ گزشتہ مہینے آنے والے شگریخورد میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھی تاحال اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کاظم میثم نے مزید کہا کہ طوفانی سیلاب کے سبب تقریبا تمام اضلاع میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور شاہراہوں کی بندش کے سبب بھی مشکلات کے شکار ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔