شہباز شریف کا مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ، امن بحالی کی اہمیت پر زور
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
ایرانی صدر سے ایک ٹیلیفونک گفتگو میں وزیراعظم نے تمام فریقوں سے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی پاسداری پر زور دیا۔ ایرانی صدر نے حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی مستقل اور اصولی حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ ایرانی صدر نے تنازع کے پُرامن حل کو فروغ دینے میں پاکستان کے تعمیری کردار کا بھی اعتراف کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صدر پزشکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، وزیراعظم نے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے امن کی بحالی کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں تیزی سے ابھرتی ہوئی صورتحال پر مستقل طور پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور او آئی سی سمیت تمام سفارتی فورمز پر ایران کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے تمام فریقوں سے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی پاسداری پر زور دیا۔ ایرانی صدر پزشکیان نے حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی مستقل اور اصولی حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ ایرانی صدر نے تنازع کے پُرامن حل کو فروغ دینے میں پاکستان کے تعمیری کردار کا بھی اعتراف کیا۔ دونوں راہنماؤں نے اس مشکل ترین وقت میں امت کے درمیان اتحاد کی اہمیت پر اور آپس میں رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایرانی صدر شہباز شریف
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف نےوفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے حکمران اتحاد کا حصہ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی سی ای سی کے اجلاس کے بعد وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا تاہم وزیر اعظم شہباز شریف آذربائیجان میں ہونے کی وجہ سے باکو سے ویڈیو لنک پر صدارت کریں گے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی تجاویز کی روشنی میں 27 ویں ترمیم پر غور ہوگا اور پیپلز پارٹی کی تجاویز کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ وفاقی کابینہ سے منظوری کی صورت میں 27 ویں ترمیم کا مسودہ کل سینیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
قبل ازیں 27 ویں ترمیم کی تجاویز پر حکمران اتحاد میں ڈیڈ لاک کی وجہ سے وفاقی کابینہ کا جمعے کو شیڈول اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا۔