data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مشرق وسطیٰ میں کئی روز سے جاری کشیدگی کے بعد بالآخر ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان جنگ بندی طے پا گئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کے بعد نہ صرف جنگی کارروائیاں روکنے پر اتفاق ہوا بلکہ اسرائیل نے بھی باضابطہ طور پر جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا کہ ہم صدر ٹرمپ کی جانب سے پیش کی گئی جنگ بندی کی تجویز کو قبول کرتے ہیں۔ اگر اس معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو اسرائیل پوری قوت کے ساتھ ردعمل دے گا۔

نیتن یاہو کا دعویٰ تھا کہ اسرائیل نے ایرانی جوہری پروگرام کو ’’مکمل طور پر تباہ‘‘ کر دیا ہے اور اپنے دفاعی اہداف حاصل کر لیے ہیں۔

اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو نے گزشتہ شب کابینہ، وزیر دفاع اور موساد کے سربراہ کے ساتھ اہم ملاقات کی، جس کے بعد آپریشن کی کامیابی کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔

 جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام سے لاحق دوہری اور فوری خطرات کو مؤثر طور پر ختم کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی حملوں کے بعد ایران نے گزشتہ شب قطر میں امریکی فوجی اڈے پر جوابی میزائل حملہ کیا تھا، جس کے بعد حالات سنگینی کی نئی سطح پر پہنچ گئے۔

تاہم امریکی صدر کے فوری مداخلت اور ثالثی کے بعد فریقین نے پسپائی اختیار کی۔

ایرانی حکام کی جانب سے بھی جنگ بندی کی تصدیق کر دی گئی ہے، جبکہ اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ فضائی حملوں کے اختتام کے بعد ملک کی فضائی حدود دوبارہ کھول دی گئی ہیں۔ اسرائیلی ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق، خطرہ کم ہونے کے بعد تمام پروازوں کو بحال کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کہ اسرائیل نے نیتن یاہو کر دیا کے بعد

پڑھیں:

غزہ پر اسرائیلی قبضے کا اعلان مہذب دنیا کے لئے چیلنج ہے ،عرفان صدیقی

مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹرعرفان صدیقی نے کہاہے کہ غزہ پر اسرائیلی قبضے کا اعلان ساری مہذب دنیا کے لئے چیلنج ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ایکس‘‘پراپنےٹویٹ میں عرفان صدیقی نے کہاکہ اسرائیل کے اس شرمناک غیر قانونی اور غیر اخلاقی فیصلے پر بھی عالمی ضمیر نے شدید رد عمل نہ دکھایا تو ظلم، جبر اوراندھی طاقت کی حکمرانی کو جواز مل جائے گا اور خطے میں کبھی امن قائم نہیں ہو سکے گا۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل کو سمجھانے کا وقت آگیا ہے کہ اُس کے علاوہ دوسرے انسانوں کو بھی زندہ رہنے کا حق حاصل ہے۔ اسرائیلی اقدام پر خاموشی ظلم، ناانصافی اورانسانیت کُشی کی حوصلہ افزائی ہو گی۔

غزہ پر اسرائیلی قبضے کا اعلان ساری مہذب دنیا کے لئے چیلنج ہے۰ اس شرمناک غیر قانونی اور غیر اخلاقی فیصلے پر بھی عالمی ضمیر نے شدید رد عمل نہ دکھایا تو ظلم، جبر اوراندھی طاقت کی حکمرانی کو جواز مل جائے گا اور خطے میں کبھی امن قائم نہیں ہو سکے گا۔ اسرائیل کو سمجھانے کا وقت آگیا…

— Senator Irfan Siddiqui (@IrfanUHSiddiqui) August 8, 2025

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • غزہ پر قبضہ نہیں حماس سے آزاد کرانے جارہے ہیں؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • امریکی میڈیا نیتن یاہو سے بھی زیادہ اسرائیل نواز ہے
  • غزہ پر اسرائیلی قبضے کا اعلان مہذب دنیا کے لئے چیلنج ہے ،عرفان صدیقی
  • اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے غزہ شہر پر قبضے کے نیتن یاہو کے منصوبے کی منظوری دے دی
  • نیتن یاہو کا غزہ پر مکمل فوجی قبضے کا منصوبہ، اسرائیلی آرمی چیف اور اپوزیشن لیڈر نے مخالفت کردی
  • غزہ پر قبضے کی کوشش کی تو بھاری قیمت چکانا ہوگی, حماس کی اسرائیل کو وارننگ
  • بھارت نے پاکستان کیخلاف اسرائیلی اسلحہ استعمال کیا؛ نیتن یاہو کا بڑا اعتراف
  • نیتن یاہو کا اعتراف: اسرائیلی اسلحہ دیکر ’آپریشن سندور‘ میں بھارت کی مدد کی
  • نیتن یاہو کی اہلیہ و بیٹے کیجانب سے اسرائیلی آرمی چیف پر ایک مرتبہ پھر شدید تنقید
  • صیہونی سیاستدان کیجانب سے اسرائیلی معیشت کو مفلوج کردینے کی کال