پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا میڈیا ہال میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ابھی بجٹ کا سیشن چل رہا ہے اور ان کی حرکات سامنے آرہی ہیں، پنجاب کے صحت کے معاملے میں یہ غیر سنجیدہ ہیں، مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال میانوالی کو بند کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، بانی پی ٹی آئی نے یہ ہسپتال بنایا اس لیے بند کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، ان کے کیسز میں کچھ بھی نہیں۔ پنجاب اسمبلی کے میڈیا ہال میں گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ ابھی بجٹ کا سیشن چل رہا ہے اور ان کی حرکات سامنے آرہی ہیں، پنجاب کے صحت کے معاملے میں یہ غیر سنجیدہ ہیں، حکومت نے بجٹ میں ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے ایک روپیہ کا اضافہ نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیچنگ ہسپتالوں کو ادویات کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا، پھر میو ہسپتال جیسے حالات ہی تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہوں گے، پی آئی سی کیلئے ایک روپیہ بھی نہیں بڑھایا گیا، چلڈرن ہسپتال کیلئے ایک روپیہ بھی نہیں بڑھایا گیا، تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے پچھلے سال والا ہی بجٹ رکھا گیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ نشتر ہسپتال ملتان کے بجٹ میں کمی کی گئی ہے، جنوبی پنجاب کے بجٹ میں 17 کروڑ روپے کی کمی کی گئی ہے، کئی ہسپتالوں کے بجٹ میں کمی کی گئی ہے، انہوں نے صرف انفراسٹرکچر پر زور دیا ہے انفراسٹرکچر میں گھپلا زیادہ ہوتا ہے۔ ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ پولیس کے بجٹ میں کمی کر لیں، انفراسٹرکچر کے بجٹ میں کمی کر لیں، وزیر خزانہ نے بجٹ پڑھ دیا تب ان کو خامیوں کا پتہ چلا۔ یہ 26ویں ترمیم جیسی کالی ترامیم لے کر آے ہیں، عدالتیں خود قید ہیں، عدالتیں قید سے باہر نہیں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال میانوالی کو بند کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، بانی پی ٹی آئی نے یہ ہسپتال بنایا اس لیے بند کیا جا رہا ہے۔اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، ان کے کیسز میں کچھ بھی نہیں ہے، وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی آئیں تو بھرپور احتجاج کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب تقریر کریں گی تو ہم گونگوں کی طرح نہیں بیٹھیں گے، اسمبلی میں اپوزیشن کا احتجاج حق ہے، احتجاج ہوگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے بجٹ میں کمی اپوزیشن لیڈر کہنا تھا کہ بھی نہیں ملک احمد کریں گے رہا ہے

پڑھیں:

صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے

سٹی 42 : صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ کریں گے. 

صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔ 

میاں نواز شریف گلگت بلتستان میں انتخابات اور عوامی ترقی بارےتبادلہ خیال کریں گے ۔  

متعلقہ مضامین

  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
  • تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے دو پروجیکٹ اقوام متحدہ کی سطح پر شارٹ لسٹ
  • 5 جون تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں آندھی، شدید ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان
  • بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کیساتھ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، پاکستان بزنس فورم