جہانگیر ترین کا پیپلز پارٹی میں آنا ایک نیک شگون ہوگا: یوسف رضا گیلانی
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کا پیپلز پارٹی میں آنا ایک نیک شگون ہوگا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے آنے سے پیپلز پارٹی مزید مضبوط ہوگی، جہانگیر ترین میرے بھائی اور قریبی عزیز ہیں۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پنجاب صرف لاہور نہیں ہے یہ ایک بہت بڑا صوبہ ہے، پنجاب 12 کروڑ کی آبادی کا صوبہ ہے، کئی ممالک اس سے چھوٹے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں خاصی پسماندگی اور بےروزگاری بھی ہے، جنوبی پنجاب میں تعلیم کی کمی بھی، پنجاب حکومت کو مساوی طور پر جنوبی اور سینٹرل پنجاب میں حقوق دینے چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاکستان پر دہشت گردی کے بیانیے کو پوری دنیا نے رد کیا ہے، بھارت نے پانی بند کیا تو اسے اعلان جنگ تصور کیا جائے گا۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ ختم نہ ہوتی تو یہ تیسری عالمی جنگ کی صورت اختیار کر جاتی۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جہانگیر ترین نے کہا
پڑھیں:
پنجاب حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ پر بڑا بریک تھرو
لاہور:پنجاب حکومت اور پیپلزپارٹی کے مابین پاور شیئرنگ کے حوالے سے بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان پاور شیئرنگ کےمعاملات طے پاگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت نے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کردیے، جس کے نتیجے میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان اختلافی امور پر حل نکل آیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کے 30 ارکان اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز کے انتخابی حلقوں میں ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی ایک بار پھر ہامی بھرلی ہے۔ پنجاب حکومت کے محکمہ قانون میں لا آفیسرز کی بھرتیوں میں بھی پیپلز پارٹی کو شیئر دینے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیوں میں پی پی کے ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔