جہانگیر ترین کا پیپلزپارٹی میں آنا ایک نیک شگون ؛یوسف رضا گیلانی
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
سٹی 42: چئیرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے اعلان کیا کہ جہانگیر ترین میرے بھائی اور قریبی عزیز ہیں
یوسف رضا گیلانی نے کہا جہانگیر ترین کا پیپلزپارٹی میں آنا ایک نیک شگون ہوگا،جہانگیر ترین کے آنے سے پیپلزپارٹی مزید مضبوط ہوگی،
چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا پنجاب صرف لاہور نہیں ہے یہ ایک بہت بڑا صوبہ ہے،پنجاب بارہ کروڑ کی آبادی کا صوبہ ہے کئی ممالک اس سے چھوٹے ہیں،ساوتھ پنجاب میں خاصی پسماندگی اور بےروزگاری بھی ہے،ساوتھ پنجاب میں لوگوں میں لاعلمی بھی ہے اور تعلیم کی کمی بھی ہے،پنجاب حکومت کو مثاوی طور پر سنٹرل پنجاب میں بھی حقوق دینے چاہیے،
بلاول بھٹو زرداری ہماری پارٹی کے چئیرمین ہیں،بلاول بھٹو کی ٹریننگ ان کی والدہ بےنظیر کی سرپرستی میں ہوئی ہے،صدر پاکستان اور وزیراعظم نے بیرون ملک بلاول بھٹو کی قیادت میں جو ٹیم بھیجی انہوں نے موثر قرار ادا کیا ہے،بھارت کے پاکستان پر دہشت گردی کے بیانیے کو پوری دنیا نے رد کیا ہے،بھارت کے ساتھ ہمارا بڑا مسئلہ پانی کا ہے،بھارت نے پانی بند کیا تو اسے اعلان جنگ تصور کیا جائے گا،پانی اور دہشت گردی کے بھارتی بیانیے کو موثر طریقے سے عالمی سطع پر بلاول بھٹو زرداری نے رد کیا،بلاول بھٹو نے دنیا پر واضع کیا کہ پہلگام واقع پر پاکستان نے تحقیات آفر کی ہے
پاکستان انڈیا چائینہ اور روس نیوکلیر پاور ہیں،پاک بھارت جنگ ختم نہ ہوتی تو یہ تیسری عالمی جنگ کی صورت اختیار کر جاتی،دو ایٹمی طاقتوں کو جنگ سے روکنے کےلیے ٹرمپ نے اہم کردار ادا کیا،حکومت کےلیے سب سے بڑا چیلنج عوام کو ریلیف دینا ہے،عوام کو ریلیف دینا بہت مشکل کام ہے،
عوامی ریلیف کےلیے حکومت کو آئی ایم ایف کی شرائط کا سامنا ہے،یوکرائن روس اور اسرائیل ایران جنگ سے پٹرول مصنوعات کی قیمتیں متاثر ہوئی ہیں،بانی پی ٹی آئی کے کیسز عدالتوں میں زیرسماعت ہیں،پی ٹی آئی نے بجٹ میں ووٹ نہ دینے کےلیے سینٹ اسمبلی میں رابطہ نہ کیا ہے،تحریک انصاف نے ہوسکتا ہے بجٹ میں ووٹ کےلیے قومی اسمبلی میں رابطہ کیا ہو،
صدر مملکت کا 11 بھارتی پراکسی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: جہانگیر ترین رضا گیلانی بلاول بھٹو
پڑھیں:
27ویں آئینی ترمیم پر نئی سیاسی صف بندی، سہیل آفریدی کا جارحانہ مؤقف ، بلاول بھٹو نے سیاسی فضا گرما دی
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں