وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کرنے پر شہبازشریف کا وفد کو خراج تحسین WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی جس میں امریکا اور یورپ میں سفارتی وفد کی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے وفد کو بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔
ملاقات میں بلاول بھٹو نے سفارتی وفد کے حالیہ امریکا اور یورپ کے دورے پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم کی جانب سے کامیاب سفارتی دورہ کرنے والے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے موقف کی موثر ترجمانی پر تمام اراکین مبارکباد کے مستحق ہیں۔آپ نے پاکستان کا مقدمہ قومی جذبے سے لڑا اور کامیابی کے ساتھ واپس آئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے موقف کو نہایت احسن انداز میں بیان کیا۔انہوں نے کہا کہ وفد نے پہلگام واقعے سے لے کر سندھ طاس معاہدے تک ہر پہلو کو موثر انداز میں اجاگر کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کو اپنے بلاجواز جنگی جنون کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین نے ہمیشہ مشرق وسطیٰ میں امن کو فروغ دیا ہے، چینی وزیر خارجہ ایران نے 550بیلسٹک میزائل،ایک ہزار ڈرون داغے، 28شہری ہلاک، 3ہزار زخمی ہوئے، اسرائیلی حکام عمران خان خیبرپختونخوا کے بجٹ کی منظوری پر راضی ہوگئے ہیں، بیرسٹر سیف کا دعوی راولپنڈی میں زہریلا دودھ پینے سے 3 بچے جاں بحق، ماں کی حالت تشویشناک پاکستان کی رتلے اور کشن گنگا کے متنازع منصوبوں کیخلاف ورلڈ بینک کی کارروائی رکوانے کی بھارتی درخواست کی مخالفت ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو قتل کیوں کیا؟ ملزم نے اعترافی بیان میں بتادیا جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11دہشتگرد ہلاک، کارروائی میں پاک فوج کے 2بہادر سپوت شہید TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو

پڑھیں:

بلاول بھٹو زرداری نے زندگی کی37 بہاریں دیکھ لیں

ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے زندگی کی37 بہاریں دیکھ لیں۔

  تفصیلات کے مطابق   چیئرمین پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو زرداری نے زندگی کی 37 بہاریں دیکھ لیں، ملک میں سیلابی صورتحال کے باعث بلاول بھٹو نے سالگرہ کی تقریبات منانے سے روک دیا  ۔

  یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  پارٹی رہنماؤں کو روایتی سالگرہ کی بجائے سیلاب زدگان کے  لیے وقف کرنے کی ہدایت   دی تھی۔

جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے

    انہوں نے  پارٹی  کارکنوں کو ہدایت کی تھی کہ سالگرہ کے موقع پر  روایتی انداز میں کسی قسم کی کیک کاٹنے یا جشن منانے کی تقریب منعقد نہ  کی جائے ۔

  پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان ملک بھر میں اپنی مدد آپ کے تحت عطیات جمع کریں گے جس سے براہِ راست سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے گی اور سیلاب زدگان کے درمیان میں خوشیوں کے پل بانٹے جائیں گے ۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت نواز فتنۃ الخوارج کا مکروہ چہرہ بے نقاب، شہری آبادی کو ڈھال بنا کر تباہی کا کھیل جاری
  •  بلاول بھٹو زرداری  کی37  ویں سالگرہ سادگی سے منائی گئی 
  • ماموند: قبائلی عمائدین کا گرینڈ جرگہ فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین
  • عالمی سطح پر قیام امن کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو خراج تحسین
  • شہباز شریف کا نیو یارک میں مصروفیتی شیڈول جاری
  • بلاول بھٹو عوامی خدمت کے سفر میں مضبوط رہنما کے طور پر سامنے آئے، رومہ مشتاق مٹو
  • کولاچی میں 7 دہشت گرد ہلاک، وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • بلاول بھٹو زرداری نے زندگی کی37 بہاریں دیکھ لیں
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کا کیڈٹ کالج پلندری کا دورہ، شرکاء کا افواج پاکستان کو خراج تحسین
  • پاکستان کی سیکیورٹی کے تناظر میں پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ مثبت پیش رفت ہے، بلاول بھٹو زرداری