قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے طلعت محمود کی زیر صدارت اجلاس ، صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں اٹھائے گئے اقدامات پر اظہار اطمینان WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے طلعت محمود کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں ایک اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن، ممبر انوائرمنٹ، ممبر فنانس، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپیٹل ہسپتال، اے ڈی بی کے نمائندگان اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں سی ڈی اے کے ملازمین اور اسلام آباد کے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں اٹھائے جانے والے سی ڈی اے کی طرف سے اب تک اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور ان پر اظہار اطمینان کیا گیا۔قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ کیپیٹل ہسپتال میں نہ صرف قابل اور ماہر ڈاکٹرز کی تعیناتی عمل میں لائی جارہی ہے بلکہ اسکی مجموعی کارکردگی کو مزید بڑھانے کیلئے کاوشیں جارہی ہیں، تاکہ سی ڈی اے ملازمین اور شہریوں کو جدید خطوط پر معیاری طبی سہولیات دستیاب ہوں،کیپیٹل ہسپتال کو مالیاتی طور پر خود مختار بنانے کے ساتھ ساتھ صحت کی سہولیات کو جدید خطوط پر بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ہسپتال میں بیڈز کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیا جارہا ہے جس سے زیادہ سے زیادہ سی ڈی اے کے ملازمین اور شہریوں کو صحت کی بہتر سے بہترین سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے اسلام آباد شہر کی ترقی و خوشحالی اور خوبصورتی کے ساتھ ساتھ صحت کی سہولیات میں بتدریج اضافہ سی ڈی اے کی ترجیحات میں شامل ہے، جس کیلئے نہ صرف تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں بلکہ صحت کی سہولیات کی بہتری اور کیپیٹل ہسپتال کے معیار کو بھی مزید بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربانی پی ٹی آئی کو پارٹی اور بہن نے مائنس کردیا، عظمی بخاری بانی پی ٹی آئی کو پارٹی اور بہن نے مائنس کردیا، عظمی بخاری علی امین گنڈا پور کی بانی سے ملاقات کی درخواست، جسٹس منصور کی کیس سننے سے معذرت پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم ، معاہدے پر دستخط پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کامیاب؛آئندہ ہفتے معاہدے کی تکمیل پر اتفاق اسرائیلی ماڈل اپنانے کی تیاری؟ پاکستان کیخلاف بھارتی عزائم بے نقاب حالیہ بارشوں کے بعد ڈیموں میں پانی کے ذخیرے میں اضافہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے بہترین سہولیات کی فراہمی صحت کی

پڑھیں:

سینیٹر طلحہ محمود کو سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ

 احمد منصور: سینیٹر طلحہ محمود کو سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ, ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے طلحہ محمود کا نام تجویز کردیا ۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر طلحہ محمود کو سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کیا گیا، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے طلحہ محمود کا نام تجویز کردیا۔

سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس آج دن گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، سینیٹر طلحہ محمود کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔ 

 کرکٹ کے نئے ستاروں کی تلاش , پی سی بی کا ملک گیر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع

متعلقہ مضامین

  • سینیٹر محمد طلحہ محمود کو متفقہ طور پر قائمہ کمیٹی دفاع کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا
  • سینیٹر طلحہ محمود متفقہ طور پر چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاع منتخب
  • سینیٹر طلحہ محمود سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے نئے چیئرمین منتخب
  • سینیٹر طلحہ محمود کو سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس
  • پاکستان اور چین کے تعلقات ’ہمہ موسمی تذویراتی تعاون اور آہنی بھائی چارہ‘ ہیں، قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی
  • ملک بھر میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے دائرہ کار کو تیز رفتاری سے وسعت دی جا ئے گی ، سید مصطفیٰ کمال
  • خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت کینسر کے مریضوں کیلئے کوابلیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے اہم اجلاس
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اجلاس
  • قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی میجر انور کے لواحقین سے تعزیت