اسرائیل کیخلاف جنگ میں تاریخی فتح؛ ایرانی سفیر کا بھرپور حمایت پر پاکستان کو خراجِ تحسین
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایرانی سفیر نے اسرائیل کے خلاف جنگ میں فتح کا جشن منانے کے موقع پر پاکستان کی جانب سے بھرپور حمایت پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ایران کے پاکستان میں سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیل کے خلاف جنگ میں ایران کی تاریخی اور فیصلہ کن فتح کے موقع پر پاکستانی حکومت اور عوام کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران پورے عزم کے ساتھ لڑنے کے بعد ایک منصفانہ اور طاقتور جنگ بندی دشمن پر نافذ کرنے میں باوقار کامیابی حاصل کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان کی طرف سے دی جانے والی غیر متزلزل حمایت کو ایرانی قوم کبھی نہیں بھولے گی۔
رضا امیری مقدم نے کہا کہ جب صہیونی حکومت نے ایران کے خلاف جارحیت کی تو پاکستان نے برادر مسلم ملک اور دوست ایران کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی اور حمایت کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان نے اس مشکل گھڑی میں باوقار اور اصولی موقف اختیار کیا، جس پر وہ تہ دل سے شکر گزار ہیں۔
ایرانی سفیر نے صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، قومی اسمبلی و سینیٹ کے ارکان، علما، سیاسی جماعتوں اور میڈیا کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام حلقوں نے جس جرأت مندی اور اصولی موقف کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔
انہوں نے وزارت خارجہ پاکستان کا بھی شکریہ ادا کیا، جس نے اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور اسلامی تعاون تنظیم سمیت مختلف بین الاقوامی فورمز پر اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مسلسل اور مضبوط حمایت کا اظہار کیا۔
رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان کی اقوام تاریخ میں بھائی چارے اور یکجہتی کی علامت رہی ہیں۔ ایرانی عوام پاکستانی قوم کی اس تاریخی حمایت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
اپنے بیان کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی فتح مسلم امہ کی تاریخ میں ایک قابلِ فخر، طاقتوراور حق کی فتح کی علامت کے طور پر ہمیشہ زندہ رہے گی۔
پنجاب میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ ایران کے
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔