کوٹ ادو، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام جشن فتح مبین و یوم تشکر منایا گیا، ملکی سلامتی کے لیے دعائیں
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
جشن کے اختتام پر اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیابی اور امریکہ و اسرائیل کی نابودی و بربادی کے لیے جشن فتح مبین و یوم تشکر منایا گیا، سادہ اور پُروقار تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا، اس موقع پر رہبر معظم سید علی خامنہ ای، انقلاب اسلامی ایران کی سربلندی اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دُعا کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح کوٹ ادو میں بھی اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیابی اورامریکہ و اسرائیل کی نابودی و بربادی کے لیے جشن فتح مبین و یوم تشکر منایا گیا، سادہ اور پُروقار تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا، اس موقع پر رہبر معظم سید علی خامنہ ای ،انقلاب اسلامی ایران کی سربلندی اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دُعا کی گئی۔ اس موقع پر صوبائی آرگنائزر جنوبی پنجاب مولانا قاضی نادر حسین علوی، مولانا ثقلین نقوی، مولانا ملازم حسین گرمانی، مولانا صابر حسین جغلانی، سید ندیم عباس کاظمی، طاہر خورشید، کاظم رضا جعفر، سید مشتاق حسین،دلشاد اکبر بخاری، ارسلان گرمانی اور دیگر موجود تھے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے میں ایران کو بھی شامل کیا جائے، حافظ نعیم الرحمٰن
لاہور:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ مسلم ممالک میں اتحاد کی طرف بڑھنے کی جانب ایک قدم ہے، دیگر اسلامی ملک بالخصوص ایران کو بھی اس معاہدے میں شامل کیا جائے۔
لاہور میں مرکزی مجلس شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کی پشت پر امریکا ہے اور جنگ بندی کو ویٹو کرنا اس کی واضح مثال ہے، قطر پر حملے کے بعد مسلمان ملکوں میں اتحاد کی جانب بڑھنے پر سوچ بچار کا عمل شروع ہوا۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ وادی تیرہ جیسے واقعات سے غیر یقینی کی کیفیت میں اضافہ ہوتا ہے، ایسے واقعات سے اداروں پر عدم اعتماد بڑھے گا اور عوام سے دوریاں پیدا ہونگی۔ بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع سے بچنے کے لیے ٹارگٹڈ آپریشن سے قابو پایا جا سکتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ افغانستان سے معاملات کو معمول پر لایا جائے اور تحریک طالبان کا مسئلہ ان کے تعاون سے حل کیا جائے، پرامن انداز میں بات چیت سے دونوں ملک ایشوز حل کریں اسی میں دونوں کی بہتری ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے ایک سوال پر کہا کہ نظام جب تک بدل نہیں جاتا ملک میں تبدیلی نہیں آئے گی اجتماع عام انشااللہ تبدیلی کی بنیاد بنے گا جو نومبر میں مینار پاکستان کے سائے تلے منعقد ہوگا۔